Mishkaat-al-Masabih 4008

شکار کا بیان

4008Mishkaat-al-Masabih

ذی مخلب پرندہ کا گوشت کھانا حرام ہے

وعن ابن عباس قال نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن كل ذي ناب من السباع وكل ذي مخلب من الطير . رواه مسلم

اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ہر اس درندے ( کے گوشت) کو کھانے سے منع فرمایا ہے جو کچلی والا ہو اور ہر اس پرندے ( کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے جو چنگل گیر ہو یعنی جو اپنے پنجہ سے شکار کرتا ہو جیسے باز وغیرہ۔ ( مسلم )