Mishkaat-al-Masabih 2750

محرم کے لئے شکار کی ممانعت کا بیان

2750Mishkaat-al-Masabih

چرغ کے شکار کا مسئلہ

وعن جابر قال : سألت رسول الله صلى الله عليه و سلم عن الضبع ؟ قال : هو صيد ويجعل فيه كبشا إذا أصابه المحرم . رواه أبو داود وابن ماجه والدارمي

حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ سے چرغ کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ شکار ہے اگر کوئی محرم اس کا مرتکب ہوجائے تو اس کے بدلہ میں دنبہ دے یا مینڈھا دے۔ تشریح مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے احرام کی حالت میں چرغ کا شکار کیا اسے خریدا تو اس کی جزاء کے طور پر ایک دنبہ یا ایک مینڈھا واجب ہوگا۔