Mishkaat-al-Masabih 2748

محرم کے لئے شکار کی ممانعت کا بیان

2748Mishkaat-al-Masabih

حملہ آور درندے کو مار ڈالنے کا حکم

وعن أبي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يقتل المحرم السبع العادي . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حضرت ابوسعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ محرم حملہ کرنے والے درندے کو مار ڈالے۔ تشریح حملہ کرنے والے، کا مطلب یہ ہے کہ وہ جان لینے یا زخمی کرنے کے لئے چڑھ دوڑے جیسے شیر، بھیڑیا اور چیتا وغیرہ کہ یہ درندے انسان کو دیکھتے ہی اس پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔