Mishkaat-al-Masabih 2739

جن چیزوں سے محرم کو بچناچاہئے ان کا بیان

2739Mishkaat-al-Masabih

آنحضرت ﷺ کا پچھنے لگوانا

وعن أنس رضي الله عنه قال : احتجم رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو محرم على ظهر القدم من وجع كان به . رواه أبو داود والنسائي

حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے احرام کی حالت میں اپنے پیر کی پشت پر پچھنے لگوائے کیونکہ آپ ﷺ کے درد تھا۔ (ابوداؤد، نسائی) تشریح پیر کی پشت پر چونکہ بال نہیں ہوتے اور وہاں پچھنے لگوانے سے بال ٹوٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے اس حدیث میں کوئی اشکال نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ ﷺ نے ایک عذر یعنی درد کی وجہ سے یہ پچھنے لگوائے تھے۔