سینگی کھنچوانا جائز ہے
وعن ابن عباس قال : احتجم النبي صلى الله عليه و سلم وهو محرم
حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے احرام کی حالت میں بھری ہوئی سینگی کھنچوائی۔ تشریح اکثر علماء کے نزدیک احرام کی حالت میں سینگی کھنچوانا جائز ہے بشرطیکہ کوئی بال نہ ٹوٹے۔