Mishkaat-al-Masabih 2726

جن چیزوں سے محرم کو بچناچاہئے ان کا بیان

2726Mishkaat-al-Masabih

حالت احرام میں نکاح کرنے کرانے کا مسئلہ

وعن عثمان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا ينكح المحرم ولا ينكح ولا يخطب . رواه مسلم

حضرت عثمان ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ محرم نکاح کرے اسی طرح (ولایۃ یا وکالۃ) نکاح کرانا اور منگنی کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔ (مسلم) تشریح حضرت امام شافعی اور اکثر علماء کے نزدیک خود اپنا نکاح کرنے یا کسی کا نکاح کرانے کی ممانعت مکروہ تحریمی کے طور پر ہے اور منگنی کرنے کی ممانعت مکروہ تنزیہی کے طور پر ہے۔ چناچہ ان حضرات کے نزدیک حالت احرام میں نہ تو خود اپنا نکاح کرنا درست ہے اور نہ کسی کا نکاح کرانا جائز ہے۔ لیکن حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے ہاں تینوں کی ممانعت صرف مکروہ تنزیہی کے طور پر ہے، ان کی دلیل یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے احرام کی حالت میں حضرت میمونہ ؓ سے اپنا نکاح کیا تھا۔