Mishkaat-al-Masabih 2627

مکہ میں داخل ہونے اور طواف کرنے کا بیان

2627Mishkaat-al-Masabih

طواف میں اضطباع

وعن يعلى بن أمية قال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم طاف بالبيت مضطجعا ببرد أخضر . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي

حضرت یعلی بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اس حالت میں طواف کیا کہ آپ ﷺ سبز (دھاریوں والی) چادر کے ذریعہ اضطباع کئے ہوئے تھے۔ (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارمی) تشریح پہلے بتایا جا چکا ہے کہ چادر کو اس طرح اوڑھنا کہ اسے دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کاندھے پر ڈال لیا جائے، اضطباع کہلاتا ہے۔ طواف کے وقت اس طرح چادر اوڑھنے کی وجہ بھی پہلے بیان کی جا چکی ہے۔