Mishkaat-al-Masabih 2336

تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان

2336Mishkaat-al-Masabih

خوشی ومصیبت دونوں صورتوں میں اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أول من يدعى إلى الجنة يوم القيامة الذين يحمدون الله في السراء والضراء . رواهما البيهقي في شعب الإيمان

حضرت ابن عباس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن جنت کی طرف جن لوگوں کو پہلے بلایا جائے گا ان میں وہ ہوں گے جو خوشی کے وقت بھی اور سختی کے وقت بھی اللہ کی تعریف کرتے ہیں یعنی دونوں صورتوں میں راضی برضاء مولیٰ رہتے ہیں ان دونوں روایتوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔