Mishkaat-al-Masabih 2234

اختلافات قرأت ولغات اور قرآن جمع کرنے کا بیان

2234Mishkaat-al-Masabih

بسم اللہ قرآن کی آیت ہے

وعن ابن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يعرف فصل السورة حتى ينزل عليه بسم الله الرحمن الرحيم . رواه أبو داود

حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک سورت سے دوسری سورت کا فرق نہیں کر پاتے تھے یہاں تک کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم نازل ہوئی۔ (ابو داؤد) تشریح یہ حدیث وضاحت کے ساتھ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم قرآن کی ایک آیت ہے جو دو سورتوں کے درمیاں فرق و امتیاز کو ظاہر کرنے کے لئے نازل فرمائی گئی جیسا کہ حنفیہ کا مسلک ہے۔