Mishkaat-al-Masabih 1797

جن چیزوں میں زکوۃ واجب ہوتی ہے ان کا بیان

1797Mishkaat-al-Masabih

غلہ وکھجور کی زکوۃ

وعن أبي سعيد الخدري أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : ليس في حب ولا تمر صدقة حتى يبلغ خمسة أوسق . رواه النسائي

حضرت ابوسعید خدری ؓ ہیں راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا غلہ اور کھجور میں اس وقت تک زکوٰۃ واجب نہیں جب تک کہ ان کی مقدار پانچ وسق (پچیس من ساڑھے بارہ سیر) نہ ہو۔ (نسائی) تشریح غلہ اور کھجوروں کی زکوٰۃ کے بارے میں میں گزشتہ صفحات میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے وہیں کسی موقع پر وسق کی توضیح بھی کی گئی ہے۔