Mishkaat-al-Masabih 1618

میت کو نہلانے اور کفنانے کا بیان

1618Mishkaat-al-Masabih

شہداء کو انہیں کپڑوں میں دفن کیا جائے جن میں وہ شہید ہوئے ہوں

وعن ابن عباس قال : أمر رسول الله صلى الله عليه و سلم بقتلى أحد أن ينزع عنهم الحديد والجلود وأن يدفنوا بدمائهم وثيابهم . رواه أبو داود وابن ماجه

حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے جنگ احد کے شہداء کے بارے میں فرمایا کہ ان کے لوہے (ہتھیار، زرہیں) اور چمڑے (کی پوستیں وغیرہ یعنی وہ اشیاء جو خون آلود نہیں ہیں) ان کے بدن سے اتار لی جائیں پھر انہیں ان کے (خون آلودہ) کپڑوں اور خون سمیت دفن کردیا جائے۔ ( ابوداؤد، ابن ماجہ) تشریح حضرت امام شافعی (رح) کے مسلک میں شہید کے لئے نہ غسل ہے اور نہ نماز جنازہ ہے جب کہ حضرت امام اعطم ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک شہداء کے لئے غسل تو نہیں ہے مگر نماز جنازہ ہے۔