Mishkaat-al-Masabih 1593

قریب المرگ کے سامنے جو چیز پڑھی جاتی ہے اس کا بیان

1593Mishkaat-al-Masabih

قریب المرگ کو تلقین

عن أبي سعيد وأبي هريرة قالا : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لقنوا موتاكم لا إله إلا الله . رواه مسلم

حضرت ابوسعید اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو لوگ قریب المرگ ہوں انہیں (کلمہ) لاالہ الا اللہ کی تلقین کرو (مسلم) تشریح تلقین کے معنی پڑھنا ہیں تلقین سے مراد قریب المرگ کے رو برو کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھنا، تاکہ وہ بھی سن کر پڑھے مگر قریب المرگ سے نہ کہا جائے یہ تم بھی پڑھو مبادا کہ شدت مرض یا بدحواسی کے سبب اس کے منہ سے انکار نکل جائے۔ جمہور علماء کے نزدیک یہ تلقین مستحب ہے۔