Mishkaat-al-Masabih 1586

آرزوئے موت اور موت کو یاد رکھنے کی فضیلت کا بیان

1586Mishkaat-al-Masabih

پیشانی کے پسینے کے ساتھ مرنے کا مطلب اور اس کی حقیقت

وعن عبد الله بن عمرو قال ك قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : تحفة المؤمن الموت . رواه البيهقي في شعب الإيمان

حضرت بریدہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مومن پیشانی کے پسینے کے ساتھ مرتا ہے (ترمذی، نسائی، ابن ماجہ) تشریح بعض حضرات تو کہتے ہیں کہ پیشانی کے پسینہ کے ساتھ مرنا جان کنی کی شدت سے کنایہ ہے جس کے سبب سے مرنے والے کے گناہ دور ہوتے ہیں اور آخرت میں اس کے مرتبے بلند ہوتے ہیں۔ بعضوں نے کہا ہے کہ یہ اس بات سے کنایہ ہے کہ مومن تا دم مرگ حلال روزی کی طلب میں مشقت و محنت اٹھاتا ہے اور عبادت میں ریاضت و مجاہدہ کرتا ہے۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ مرنے کے وقت پیشانی پر پسینہ آنا سعادت و بھلائی کی علامت ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ موت مومن کے لئے مشقت و شدت اور کرب و تکلیف کا سبب نہیں ہے سوائے اس کے کہ صرف اس کی پیشانی عرق آلود ہوجاتی ہے۔ واللہ اعلم۔