Mishkaat-al-Masabih 1557

جنازوں کا بیان

1557Mishkaat-al-Masabih

مصیبت گناہوں کی زیادتی کو ختم کرتی ہے

وعن عائشة رضي الله عنها قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا كثرت ذنوب العبد ولم يكن له ما يكفرها من العمل ابتلاه الله بالحزن ليكفرها عنه . رواه أحمد

حضرت عائشہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب (کسی) بندہ کے گناہ بہت زیادہ ہوجاتے ہیں اور اس کے اعمال میں ایسا کوئی نیک عمل نہیں ہوتا جو ان کے گناہوں کو دور کرے تو اللہ تعالیٰ اسے غم و حزن میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ اس بندہ کے گناہوں کو دور کر دے۔ (احمد) تشریح ایک روایت میں جسے طبرانی اور حاکم نے نقل کیا ہے۔ یہ منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر قلب غمگین کو دوست رکھتا ہے۔