Mishkaat-al-Masabih 1347

جمعہ کا بیان

1347Mishkaat-al-Masabih

جمعے کی اذان سننے والے پر نماز جمعہ واجب ہے

وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اَلْجُمُعَۃُ عَلَی مَنْ اَوَاہُ اللَّیْلِ اِلَی اَھْلِہٖ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ اِسْنَادُہ، ضَعِیْفٌ۔

اور حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جمعے کی نماز اس آدمی پر فرض ہے جو رات اپنے گھر بسر کرسکے۔ (امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا کہ اس حدیث کی اسناد ضعیف ہے)۔ تشریح مطلب یہ ہے کہ جمعہ ایسے آدمی پر واجب ہے جس کی جائے سکونت اور اس مقام کے درمیان کہ جہاں نماز جمعہ پڑھی جاتی ہے اتنا فاصلہ ہو کہ نماز جمعہ کے بعد بآسانی رات ہونے سے پہلے پہلے اپنے گھر لوٹ کر آسکے اور رات اپنے اہل و اعیال کے ساتھ گزار سکے۔