Mishkaat-al-Masabih 1325

نماز قصر سے متعلقہ احادیث

1325Mishkaat-al-Masabih

سفر میں نماز پڑھنے کا بیان

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ صَحِبْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم ثَمَانِیَۃَ عَشَرَ سَفَرًا فَمَارَأَیْتُہ، تَرَکَ رَکْعَتَیْنِ اِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّھْرِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ۔

اور حضرت براء ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے سر تاج دو عالم ﷺ کے ہمراہ اٹھارہ دن سفر کا شرف حاصل رہا ہے میں نے اس دوران میں یہ کبھی نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے زوال آفتاب کے بعد نماز ظہر سے پہلے دو رکعتیں چھوڑی ہوں۔ (ابوداؤد، ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے) تشریح بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ زوال آفتاب کے بعد اور نماز ظہر سے پہلے دو رکعتیں فرض سے پہلے کی سنتیں پڑھتے ہوں گے اور سفر کی وجہ سے چار رکعتوں پر اکتفا کرتے ہوں گے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دو رکعتیں تحیۃ الوضو کی ہوں۔