Sunan Ibne-Majah

All 4,346 hadiths in order · Page 151 of 218

2997Sunan Ibne-Majah

ذی قعدہ میں عمرہ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمْ يَعْتَمِرْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً، إِلَّا فِي ذِي الْقَعْدَةِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جتنے عمرے کیے ہیں ماہ ذی قعدہ ہی میں کیے ہیں۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ did not perform any Umrah except in Dhul-Qadah." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العمرة ٣ (١٧٧٥)، المغازي ٤٤ (٤٢٥٣)، صحیح مسلم/الحج ٣٥ (١٢٥٥)، سنن ابی داود/المناسک ٨٠ (١٩٩٢) (تحفة الأشراف: ١٧٥٧٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٢٢٨، ٧٠، ١٢٩، ١٣٩، ١٤٣، ١٥٥) (صحیح )
2998Sunan Ibne-Majah

رجب میں عمرہ۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ: فِي أَيِّ شَهْرٍ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: فِي رَجَبٍ، فَقَالَتْعَائِشَةُ: مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ قَطُّ، وَمَا اعْتَمَرَ إِلَّا وَهُوَ مَعَهُتَعْنِي: ابْنَ عُمَرَ.

عروہ کہتے ہیں کہ ابن عمر ؓ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ ﷺ نے کس مہینہ میں عمرہ کیا؟ تو انہوں نے کہا: رجب میں، اس پر ام المؤمنین عائشہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے کبھی بھی رجب میں عمرہ نہیں کیا، اور آپ کا کوئی عمرہ ایسا نہیں جس میں وہ یعنی ابن عمر ؓ آپ کے ساتھ نہ رہے ہوں۔

It was narrated that Urwah said: "Ibn Umar was asked· In which month did the Messenger of Allah ﷺ perform Ummrah? He said: In Rajab. But Aisha (RA) said: The Messenger of Allah ﷺ never performed Umrah during Rajah, and he never performed Umrah, but he (meaning Ibn Umar) was with him." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی وہ بھول گئے ہیں اور غلطی سے رجب کہہ دیا ہے۔
Takhrij · تخریج
حدیث ابن عمر أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ٣٥ (١٢٥٥)، سنن الترمذی/الحج ٩٣ (٩٣٦)، (تحفة الأشراف: ٧٣٢١)، حدیث عائشہ أخرجہ: سنن الترمذی/ الحج ٩٣ (٩٣٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٣٧٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العمرة ٣ (١٧٧٧)، سنن ابی داود/الحج ٨٠ (١٩٩٤)، مسند احمد (١/٢٤٦) (صحیح )
2999Sunan Ibne-Majah

تنعیم سے عمرے کا احرام باندھنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو إِسْحَاق الشَّافِعِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ شَافِعٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَوْسٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ، أَنْ يُرْدِفَ عَائِشَةَ، فَيُعْمِرَهَا مِنَ التَّنْعِيمِ.

عبدالرحمٰن بن ابی بکر ؓ بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ عائشہ ؓ کو اپنے ساتھ سوار کر کے لے جائیں، اور انہیں تنعیم سے عمرہ کرائیں۔

Abdur-Rahman bin Abu Bakr (RA) narrated that the Prophet ﷺ told him to seat Aisha (RA) behind him on his riding animal, and perform Umrah with her from Tanim, (Sahih)

Notes · وضاحت
تنعیم: مسجد الحرام سے تین میل ( ٥ کلومیٹر) کے فاصلہ پر ایک مقام ہے، جہاں پر اس وقت مسجد عائشہ کے نام سے مسجد تعمیر ہے۔ ٢ ؎: محرم سے مراد شوہر ہے یا وہ شخص جس سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو مثلاً باپ دادا، نانا، بیٹا، بھائی چچا ماموں، بھتیجا، داماد وغیرہ یا رضاعت سے ثابت ہونے والے رشتہ دار، عمرے کا احرام حرم سے نکل کر باندھنا چاہیے، یہ مقام بہ نسبت اور مقاموں کے قریب ہے، اس لئے آپ نے ام المؤمنین عائشہ ؓ کو وہیں سے عمرہ کرانے کا حکم دیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العمرة ٦ (١٧٨٤)، الجہاد ١٢٥ (٢٩٨٥)، صحیح مسلم/الحج ١٧ (١٢١٢)، سنن الترمذی/الحج ٩١ (٩٣٤)، (تحفة الأشراف: ٩٦٨٧)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ٨١ (١٩٩٥)، مسند احمد (١/١٩٧)، سنن الدارمی/المناسک ٤١ (١٩٠٤) (صحیح )
3000Sunan Ibne-Majah

تنعیم سے عمرے کا احرام باندھنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ نُوَافِي هِلَالَ ذِي الْحِجَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَرَادَ مِنْكُمْ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهْلِلْ، فَلَوْلَا أَنِّي أَهْدَيْتُ، لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ، قَالَتْ: فَكَانَ مِنَ الْقَوْمِ مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ، فَكُنْتُ أَنَا مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ. (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَتْ: فَخَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ، فَأَدْرَكَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ، وَأَنَا حَائِضٌ لَمْ أَحِلَّ مِنْ عُمْرَتِي، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: دَعِي عُمْرَتَكِ، وَانْقُضِي رَأْسَكِ، وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ، قَالَتْ: فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ، وَقَدْ قَضَى اللَّهُ حَجَّنَا أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْدَفَنِي وَخَرَجَ إِلَى التَّنْعِيمِ، فَأَحْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَقَضَى اللَّهُ حَجَّنَا وَعُمْرَتَنَا، وَلَمْ يَكُنْ فِي ذَلِكَ هَدْيٌ وَلَا صَدَقَةٌ وَلَا صَوْمٌ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہم حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینہ سے) اس حال میں نکلے کہ ہم ذی الحجہ کے چاند کا استقبال کرنے والے تھے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جو عمرہ کا تلبیہ پکارنا چاہے، پکارے، اور اگر میں ہدی نہ لاتا تو میں بھی عمرہ کا تلبیہ پکارتا ، تو لوگوں میں کچھ ایسے تھے جنہوں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا، اور کچھ ایسے جنہوں نے حج کا، اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا، ہم نکلے یہاں تک کہ مکہ آئے، اور اتفاق ایسا ہوا کہ عرفہ کا دن آگیا، اور میں حیض سے تھی، عمرہ سے ابھی حلال نہیں ہوئی تھی، میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنا عمرہ چھوڑ دو، اور اپنا سر کھول لو، اور بالوں میں کنگھا کرلو، اور نئے سرے سے حج کا تلبیہ پکارو ، چناچہ میں نے ایسا ہی کیا، پھر جب محصب کی رات (بارہویں ذی الحجہ کی رات) ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارا حج پورا کرا دیا، تو آپ ﷺ نے میرے ساتھ عبدالرحمٰن بن ابی بکر کو بھیجا، وہ مجھے اپنے پیچھے اونٹ پر بیٹھا کر تنعیم لے گئے، اور وہاں سے میں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا (اور آ کر اس عمرے کے قضاء کی جو حیض کی وجہ سے چھوٹ گیا تھا) اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے حج اور عمرہ دونوں کو پورا کرا دیا، ہم پر نہ هدي (قربانی) لازم ہوئی، نہ صدقہ دینا پڑا، اور نہ روزے رکھنے پڑے ١ ؎۔

It was narrated that , Aisha (RA) said: "We went out with the Messenger of Allah ﷺ on the Farewell Pilgrimage, close to the time of the crescent of Dhul-Hijjah. The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever among you wants to begin the Talbiyah for Umrah, let him do so. If it were not for the fact that I have brought a sacrificial animal with me, I would have began the Talbiyah for Umrah. She said: "Some of the people began the Talbiyah for Umrah, and some began the Talbiyah for Hajj. I was one of those who began the Talbiyah for Umrah" She said: "We set out until we reached Makkah, then the Day of Arafuh came while I was in menses, but I did not exit Ihrim for Umrah. I complained about that to the Prophet ﷺ and he said: Leave your Ummh, undo your hair and comb it, and begin the Talbiyah for Hajj. She said: "So I did that, then on the night of Hasbah (i.e., the twelfth night of Dhul-Hijjah), when Allah had enabled ,us to complete our Hajj, he sent Abdur-Rahman bin Abu Bakr (RA) with me. He seated me behind him and went out to Tanim, then I began the Talbiyah for Umrah and Allah enabled us to complete our Hajj and Umrah and there was no sacrificial anImal, charity nor fasting" (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ هدي حج تمتع کرنے والے پر واجب ہوتی ہے، اور عائشہ ؓ کا حج حج افراد تھا کیونکہ حیض آجانے کی وجہ سے انہیں عمرہ چھوڑ دینا پڑا تھا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العمرة ٥ (١٧٨٣)، صحیح مسلم/الحج ١٧ (١٢١١)، (تحفة الأشراف: ١٧٠٤٨) (صحیح )
3001Sunan Ibne-Majah

بیت المقدس سے احرام باندھ کر عمرہ کرنے کی فضیلت۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ أُمَيَّةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، غُفِرَ لَهُ.

ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے بیت المقدس سے عمرہ کا تلبیہ پکارا اس کو بخش دیا جائے گا ۔

It was narrated from Umm Salamah that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever begins the Talbiyah for Umrah how Baitul-Maqdis, will be forgiven. (Daif)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحج ٩ (١٧٤١)، (تحفة الأشراف: ١٨٢٥٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٢٩٩) (ضعیف) (سند میں ام حکیم کی توثیق صرف ابن حبان نے کی ہے، جو مجاہیل کی توثیق کرتے ہیں، اور یہ مشہور نہیں ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٢١١ )
3002Sunan Ibne-Majah

بیت المقدس سے احرام باندھ کر عمرہ کرنے کی فضیلت۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ أُمَيَّةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، كَانَتْ لَهُ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوبِ، قَالَتْ: فَخَرَجْتُ أَيْ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ بِعُمْرَةٍ.

ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے بیت المقدس سے عمرہ کا تلبیہ پکارا یہ اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ ہوگا ، تو میں بیت المقدس سے عمرہ کے لیے نکلی۔

It was narrated from Umm Salamah, the wife of the Prophet ﷺ that the Messenger of Allah ﷺ "Whoever begins the Talbiyah for Umrah from Baitul- Maqdis, that will be an expiation for all his previous sins. She said: "So I went out." Meaning, from Baitul-Maqdis for Umrah. (Daif)

Takhrij · تخریج
أنظر ما قبلہ (ضعیف )
3003Sunan Ibne-Majah

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنے عمرے کئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الشَّافِعِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عُمَرٍ، عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ مِنْ قَابِلٍ، وَالثَّالِثَةَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ، وَالرَّابِعَةَ الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چار عمرے کیے: عمرہ حدیبیہ، عمرہ قضاء جو دوسرے سال کیا، تیسرا عمرہ جعرانہ سے، اور چوتھا جو حج کے ساتھ کیا ١ ؎۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ performed Umrah four times: The Umrah of Hudaibiyah, the Umrah to make up for (the one not completed previously), the third from [iranah and the fourth that he did with his Hajj." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: رسول اکرم ﷺ نے پوری زندگی میں ایک حج اور تین عمرے ادا کئے، اس لیے کہ حدیبیہ کا عمرہ پورا نہیں ہوا تھا، چناچہ دوسرے سال آپ نے اسی عمرے کی قضا کی تھی۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/المناسک ٨٠ (١٩٩٣)، سنن الترمذی/الحج ٧ (٨١٦)، (تحفة الأشراف: ٦١٦٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٤٦، ٣٢١)، سنن الدارمی/المناسک ٣٩ (١٩٠٠) (صحیح )
3004Sunan Ibne-Majah

منی کی طرف نکلنا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِمِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ، ثُمَّ غَدَا إِلَى عَرَفَةَ.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یوم الترویہ (آٹھویں ذی الحجہ) کو منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں پڑھیں، پھر نویں (ذی الحجہ) کی صبح کو عرفات تشریف لے گئے۔

It was narrated from Ibn Abbas (RA) that the Messenger of Allah ﷺ prayed in Mina, on the Day of Tarwiyah (the 8th of Dhul-Hijjah), Zuhr, Asr, Maghrib, Isha and Fajr, then he went in the morning to Arafat, (Sahih)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الحج ٥٠ (٨٧٩)، (تحفة الأشراف: ٥٨٨١) (صحیح )
3005Sunan Ibne-Majah

منی کی طرف نکلنا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ بِمِنًى، ثُمَّ يُخْبِرُهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ پانچ وقت کی نماز منیٰ میں پڑھتے تھے، پھر انہیں بتاتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ایسا ہی کرتے تھے ١ ؎۔

It was narrated from Ibn "Umar that he used to pray all five prayers in Mina, then he would tell them that the Messenger of Allah ﷺ used to do that, (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: آٹھویں ذی الحجہ کی ظہر، عصر مغرب اور عشاء اور نویں ذی الحجہ کی فجر۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٧٣٧، ومصباح الزجاجة: ١٠٥١)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ٦٤ (١٩٥) (حسن) (سند میں عبداللہ بن عمر ضعیف راوی ہیں، لیکن سابقہ ابن عباس ؓ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے )
3006Sunan Ibne-Majah

منی میں اترنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْأُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَبْنِي لَكَ بِمِنًى بَيْتًا؟، قَالَ: لَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے لیے منیٰ میں گھر نہ بنادیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، منیٰ اس کی جائے قیام ہے جو پہلے پہنچ جائے ۔

It was narrated that Aisha (RA) said: I said: O Messenger of Allah, should we not build you a house in Mina? He said: No, Mina is just a stopping place for those who get there first:" (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/المناسک ٨٩ (٢٠١٩)، سنن الترمذی/الحج ٥١ (٨٨١)، (تحفة الأشراف: ١٧٩٦٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٨٧ٕ ٢٠٦)، سنن الدارمی/المناسک ٨٧ (١٩٨٠) (ضعیف) (ام یوسف مسیکہ مجہول العین ہیں، نیز ملاحظہ ہو: ضعیف أبی داود: ٣٤٥ )
3007Sunan Ibne-Majah

منی میں اترنا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْيُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ أُمِّهِ مُسَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَبْنِي لَكَ بِمِنًى بُنْيَانًا يُظِلُّكَ؟، قَالَ: لَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم منیٰ میں آپ کے لیے ایک گھر نہ بنادیں جو آپ کو سایہ دے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، منیٰ اس کی جائے قیام ہے جو پہلے پہنچ جائے ١ ؎۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "We said: O Messenger of Allah, should we not build you a house in Mina that will be a means of shade for you? He said: No, Mina is just a stopping place for those who get there first." (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی منیٰ کا میدان حاجیوں کے لئے وقف ہے، وہ کسی کی خاص ملکیت نہیں ہے، اگر کوئی وہاں پہلے پہنچے اور کسی جگہ اتر جائے، تو دوسرا اس کو اٹھا نہیں سکتا چونکہ گھر بنانے میں ایک جگہ پر اپنا قبضہ اور حق جما لینا ہے، اس لیے آپ نے اس سے منع فرمایا۔
Takhrij · تخریج
أنظر ما قبلہ (ضعیف )
3008Sunan Ibne-Majah

علی الصبح منی سے عرفات جانے کا بیان۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْأَنَسٍ، قَالَ: غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْيَوْمِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ، فَمِنَّا مَنْ يُكَبِّرُ، وَمِنَّا مَنْ يُهِلُّ، فَلَمْ يَعِبْ هَذَا عَلَى هَذَا، وَلَا هَذَا عَلَى هَذَا، وَرُبَّمَا قَالَ: هَؤُلَاءِ عَلَى هَؤُلَاءِ، وَلَا هَؤُلَاءِ عَلَى هَؤُلَاءِ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ اس دن ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ منیٰ سے عرفات کے لیے چلے، تو ہم میں سے کچھ لوگ اللہ اکبر کہتے تھے اور کچھ لوگ لبیک پکارتے تھے، تو اس نے نہ اس پر عیب لگایا اور نہ اس نے اس پر، اور بسا اوقات انہوں نے یوں کہا: نہ انہوں نے ان لوگوں پر عیب لگایا، اور نہ ان لوگوں نے ان پر۔

It was narrated that Anas said: "We went in the morning on this, day with the Messenger of Allah ﷺ from Mina to Arafat, Some of us recited the Takbir (Allahu Akbar) and some of us recited ,the Tahlil and neither criticized the other." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العیدین ١٢ (٩٧٠)، الحج ٨٦ (١٦٥٩)، صحیح مسلم/الحج ٤٦ (١٢٨٥) سنن النسائی/الحج ١٩٢ (٣٠٠٣)، (تحفة الأشراف: ١٤٥٢)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ٢٨ (١٨١٦)، موطا امام مالک/الحج ١٣ (٤٣)، مسند احمد (٣/١١٠، ٢٤٠)، سنن الدارمی/المناسک ٤٨ (١٩١٩) (صحیح )
3009Sunan Ibne-Majah

عرفات میں کہاں اترے ؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، أَنْبَأَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْزِلُ بِعَرَفَةَ فِي وَادِي نَمِرَةَ. (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ: فَلَمَّا قَتَلَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، أَرْسَلَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ: أَيَّ سَاعَةٍ، كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُوحُ فِي هَذَا الْيَوْمِ، قَالَ: إِذَا كَانَ ذَلِكَ رُحْنَا، فَأَرْسَلَ الْحَجَّاجُ رَجُلًا يَنْظُرُ أَيَّ سَاعَةٍ يَرْتَحِلُ، فَلَمَّا أَرَادَ ابْنُ عُمَرَ أَنْ يَرْتَحِلَ، قَالَ: أَزَاغَتِ الشَّمْسُ؟، قَالُوا: لَمْ تَزِغْ بَعْدُ، فَجَلَسَ ثُمَّ قَالَ: أَزَاغَتِ الشَّمْسُ؟، قَالُوا: لَمْ تَزِغْ بَعْدُ، فَجَلَسَ ثُمَّ قَالَ: أَزَاغَتِ الشَّمْسُ؟، قَالُوا: لَمْ تَزِغْ بَعْدُ، فَجَلَسَ ثُمَّ قَالَ: أَزَاغَتِ الشَّمْسُ؟، قَالُوا: نَعَمْ، فَلَمَّا قَالُوا: قَدْ زَاغَتْ، ارْتَحَلَ، قَالَ وَكِيعٌ: يَعْنِي رَاحَ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عرفات کی وادی نمرہ میں ٹھہرتے، راوی کہتے ہیں: جب حجاج نے عبداللہ بن زبیر ؓ کو قتل کیا، تو ابن عمر ؓ کے پاس یہ پوچھنے کے لیے آدمی بھیجا کہ نبی اکرم ﷺ آج کے دن کس وقت (نماز اور خطبہ کے لیے) نکلتے تھے؟ انہوں نے کہا: جب یہ وقت آئے گا تو ہم خود چلیں گے، حجاج نے ایک آدمی کو بھیجا کہ وہ دیکھتا رہے کہ ابن عمر ؓ کب نکلتے ہیں؟ جب ابن عمر ؓ نے چلنے کا ارادہ کیا، تو پوچھا: کیا سورج ڈھل گیا؟ لوگوں نے کہا: ابھی نہیں ڈھلا ہے، تو وہ بیٹھ گئے، پھر پوچھا: کیا اب ڈھل گیا؟ لوگوں نے کہا: ابھی نہیں ڈھلا ہے، پھر آپ بیٹھ گئے، پھر آپ نے کہا: کیا اب ڈھل گیا؟ لوگوں نے کہا: ہاں، تو جب لوگوں نے کہا: ہاں، تو وہ چلے۔ وکیع نے ارتحل کا معنی راح (چلے) بتایا ہے۔

It was narrated from lbn Umar that the Messenger of Allah ﷺ used to stop at ‘Arafat in Namirah Valley. When Hajjáj killed Ibn Zubair, he sent word to Ibn ‘Umar asking: “At what hour did the Prophet ﷺ go out on this day?” He said: “When that thne comes, we will go out.” So Hajjäj sent a man to watch for the time when they went out. When Ibn ‘Umar wanted to set out, he said: “Has the sun passed the zenith?” They said: “It has not passed the zenith yet.” So he sat down. Then he said: “Has the sun passed the zenith?” They said: “It has not passed the zenith yet.” So he sat down. Then he said: “Has the sun passed the zenith?” They said: “Yes.” When they said that it had passed the zenith, he set out. (Daif)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/المناسک ٦١ (١٩١٤)، (تحفة الأشراف: ٧٠٧٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج ٨٧ (١٦٦٠)، موطا امام مالک/الحج ٦٤ (١٩٥)، مسند احمد (٢/٢٥) (حسن )
3010Sunan Ibne-Majah

موقوف عرفات۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: هَذَا الْمَوْقِفُ، وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عرفات میں وقوف کیا، اور فرمایا: یہ جگہ اور سارا عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے ۔

It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah ﷺ sopped at Arafat and said: This is the place of standing, and all Arafat is a place of standing.(Da`if)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/المناسک ٦٤ (١٩٣٥، ١٩٣٦)، سنن الترمذی/الحج ٥٤ (٨٨٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٢٢٩) (صحیح )
3011Sunan Ibne-Majah

موقوف عرفات۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ، قَالَ: كُنَّا وُقُوفًا فِي مَكَانٍ تُبَاعِدُهُ مِنَ الْمَوْقِفِ، فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ، فَقَالَ: رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ، يَقُولُ: كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ، فَإِنَّكُمُ الْيَوْمَ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ.

یزید بن شیبان ؓ کہتے ہیں کہ ہم عرفات میں ایک جگہ ٹھہرے ہوئے تھے، جس کو ہم موقف (ٹھہرنے کی جگہ) سے دور سمجھ رہے تھے، اتنے میں ہمارے پاس ابن مربع آئے اور کہنے لگے: میں تمہارے پاس رسول اللہ ﷺ کا قاصد بن کر آیا ہوں، آپ فرما رہے ہیں: تم لوگ اپنی اپنی جگہوں پر رہو، کیونکہ تم آج ابراہیم (علیہ السلام) کے وارث ہو ١ ؎۔

It was narrated that Yazid bin Sheiban said: "We were standing in a place that was far from the place of standing. Ibn Mirba came to us and said: I am the messenger of the Messenger of Allah ﷺ to you. He says: "Stay where you are for today you are on the legacy of Ibrahim." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ اس روز عرفات میں کہیں بھی ٹھہرنے سے سنت ادا ہوجائے گی، گرچہ رسول اللہ ﷺ کے ٹھہرنے کی جگہ سے دور ہی کیوں نہ ہو، نیز ابراہیم (علیہ السلام) کے وارث ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان جگہوں پر ابراہیم (علیہ السلام) کے زمانہ ہی سے بطور وراثت وقوف چلا آ رہا ہے، لہذا تم سب کا وہاں وقوف (یعنی مجھ سے دور) صحیح ہے اور وارث ہونے کے ہم معنی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/المناسک ٦٢ (١٩١٩)، سنن الترمذی/الحج ٥٣ (٨٨٣)، (تحفة الأشراف: ١٥٥٢٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٣٧) (صحیح )
3012Sunan Ibne-Majah

موقوف عرفات۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ، وَارْفِعُوا عَنْ بَطْنِ عَرَفَةَ، وَكُلُّ الْمُزْدَلِفَةِ مَوْقِفٌ، وَارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ مُحَسِّرٍ، وَكُلُّ مِنًى مَنْحَرٌ، إِلَّا مَا وَرَاءَ الْعَقَبَةِ.

جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پورا عرفات جائے وقوف ہے، اور بطن عرفہ سے اٹھ جاؤ یعنی وہاں نہ ٹھہرو، اور پورا (مزدلفہ) ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور بطن محسر سے اٹھ جاؤ یعنی وہاں نہ ٹھہرو، اور پورا منٰی منحر (مذبح) ہے، سوائے جمرہ عقبہ کے پیچھے کے ١ ؎۔

It was narrated from Jabir bin Abdullah (RA) that the Messenger ﷺ of Allah ﷺ said: "All of Arafat is the place of standing, but keep away from the interior of Uranah. And all of Muzdalifah is the place of standing but keep away from the interior of Muhassir. And all of Mina is the place of sacrifice, except for what is beyond Aqabahh." (Daif)

Notes · وضاحت
١ ؎: بطن عرفہ سے اٹھ جاؤ: اس لئے کہ وہ میدان عرفات کی حد سے باہر ہے۔ بطن محسر سے اٹھ جاؤ: اس لئے کہ وہاں منیٰ کی حد ختم ہوجاتی ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٣٠٦٩، ومصباح الزجاجة: ١٠٥٢)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/المناسک ٦٥ (١٩٣٦)، سنن الدارمی/المناسک ٥٠ (١٩٢١) (صحیح) (سند میں قاسم بن+عبداللہ العمری متروک راوی ہے، اس لئے إلا ما وراء العقبة کے لفظ کے ساتھ یہ صحیح نہیں ہے، اصل حدیث کثرت طرق اور شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: ١٦٦٥ - ٦٩٢ ١ - ١٦٩٣ )
3013Sunan Ibne-Majah

عرفات کی دعاء کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَاشِمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقَاهِرِ بْنُ السَّرِيِّ السُّلَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كِنَانَةَ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِيُّ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا لِأُمَّتِهِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِالْمَغْفِرَةِ، فَأُجِيبَ: إِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ مَا خَلَا الظَّالِمَ، فَإِنِّي آخُذُ لِلْمَظْلُومِ مِنْهُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، إِنْ شِئْتَ أَعْطَيْتَ الْمَظْلُومَ مِنَ الْجَنَّةِ، وَغَفَرْتَ لِلظَّالِمِ، فَلَمْ يُجَبْ عَشِيَّتَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ بِالْمُزْدَلِفَةِ أَعَادَ الدُّعَاءَ، فَأُجِيبَ إِلَى مَا سَأَلَ، قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: تَبَسَّمَ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، إِنَّ هَذِهِ لَسَاعَةٌ مَا كُنْتَ تَضْحَكُ فِيهَا، فَمَا الَّذِي أَضْحَكَكَ، أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ؟، قَالَ: إِنَّ عَدُوَّ اللَّهِ إِبْلِيسَ لَمَّا عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدِ اسْتَجَابَ دُعَائِي وَغَفَرَ لِأُمَّتِي، أَخَذَ التُّرَابَ فَجَعَلَ يَحْثُوهُ عَلَى رَأْسِهِ، وَيَدْعُو بِالْوَيْلِ وَالثُّبُورِ، فَأَضْحَكَنِي مَا رَأَيْتُ مِنْ جَزَعِهِ.

عباس بن مرداس سلمی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عرفہ کی شام کو اپنی امت کی مغفرت کی دعا کی، تو آپ ﷺ کو جواب ملا کہ میں نے انہیں بخش دیا، سوائے ان کے جو ظالم ہوں، اس لیے کہ میں اس سے مظلوم کا بدلہ ضرور لوں گا، آپ ﷺ نے فرمایا: اے رب! اگر تو چاہے تو مظلوم کو جنت دے اور ظالم کو بخش دے ، لیکن اس شام کو آپ کو جواب نہیں ملا، پھر جب آپ ﷺ نے مزدلفہ میں صبح کی تو پھر یہی دعا مانگی، آپ کی درخواست قبول کرلی گئی، تو آپ ﷺ ہنسے یا مسکرائے، پھر آپ سے ابوبکرو عمر ؓ نے عرض کیا: ہمارے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، یہ ایسا وقت ہے کہ آپ اس میں ہنستے نہیں تھے تو آپ کو کس چیز نے ہنسایا؟ اللہ آپ کو ہنساتا ہی رہے، آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے دشمن ابلیس کو جب معلوم ہوا کہ اللہ نے میری دعا قبول فرما لی ہے، اور میری امت کو بخش دیا ہے، تو وہ مٹی لے کر اپنے سر پر ڈالنے لگا اور کہنے لگا: ہائے خرابی، ہائے تباہی! جب میں نے اس کا یہ تڑپنا دیکھا تو مجھے ہنسی آگئی ۔

Abdullah bin Kinanah bin Abbas bin Mirdas As-Sulami narrated that his father told him, from his father, that the Messenger of Allah ﷺ prayed for forgiveness for his nation in the evening at I Ar afat, and the response came: I have forgiven them, except for the wrongdoer I with whom I will settle the score in favor of the one whom he wronged." He said: "O Lord, if You will, then grant Paradise to the one who is wronged, and forgive the wrongdoer." No response came (that evening). The next day at Muzdalifah he repeated the supplication, and received a response to what he asked for. He (the narrator) said: "The Messenger of Allah ﷺ laughed," or he said, "He smiled. Abu Balerand Umar said to him: May my father and mother be ransomed for you, this is not a time when you usually laugh. What made you laugh, may Allah make your years filled with laughter? He said: The enemy of Allah, Iblis, when he came to know that Allah has answered my prayer and forgiven my nation, took some dust and started to sprinkle it on his head uttering cries of woe and doom and what I saw of his anguish made me laugh. (Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥١٤٠، ومصباح الزجاجة: ١٠٥٣)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأدب ١٦٨ (٥٢٣٤)، مسند احمد (٤/١٤) (ضعیف) (عبد اللہ بن کنانہ مجہول ہیں، اور ان کی حدیث صحیح نہیں ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: ٢٦٠٣ )
3014Sunan Ibne-Majah

عرفات کی دعاء کا بیان۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ يُوسُفَ، يَقُولُ: عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ أَنْ يُعْتِقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَإِنَّهُ لَيَدْنُو عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ يُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ، فَيَقُولُ مَا أَرَادَ هَؤُلَاءِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جتنا عرفہ کے دن اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے اتنا کسی اور دن نہیں، اللہ تعالیٰ قریب ہوجاتا ہے، اور ان کی وجہ سے فرشتوں پر فخر کرتا ہے، اور فرماتا ہے: میرے ان بندوں نے کیا چا ہا ؟ ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Musayyab that Aisha (RA) said that Messenger of Allah ﷺ said: There is no day on which Allah ransoms more slaves from the slaves from the Fire than the Day of Arafah. He draws closer and closer, then He boasts about them before the angels and says: What do these people Want? (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کس چیز کی خواہش اور طلب میں اس قدر لوگ اس میدان میں جمع ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: تیری مغفرت چاہتے ہیں، اور تیرے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں، ارشاد ہوتا ہے میں نے ان کو بخش دیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٧٩ (١٣٤٨)، سنن النسائی/الحج ١٩٤ (٣٠٠٦)، (تحفة الأشراف: ١٦١٣١) (صحیح )
3015Sunan Ibne-Majah

ایسا شخص جو عرفات میں اتاریخ کو طلوع فجر سے قبل آجائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَطَاءٍ، سَمِعْتُعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَعْمَرَ الدِّيلِيَّ، قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ، وَأَتَاهُ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ الْحَجُّ؟، قَالَ: الْحَجُّ عَرَفَةُ، فَمَنْ جَاءَ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ لَيْلَةَ جَمْعٍ، فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ، أَيَّامُ مِنًى ثَلَاثَةٌ، فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ، وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَرْدَفَ رَجُلًا خَلْفَهُ، فَجَعَلَ يُنَادِي بِهِنَّ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَطَاءٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْمَرَ الدِّيلِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَجَاءَهُ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: مَا أُرَى لِلثَّوْرِيِّ حَدِيثًا أَشْرَفَ مِنْهُ.

عبدالرحمن بن یعمر دیلی ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا، آپ عرفات میں وقوف فرما تھے، اہل نجد میں سے کچھ لوگوں آپ کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! حج کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: حج عرفات میں وقوف ہے، جو مزدلفہ کی رات فجر سے پہلے عرفات میں آجائے اس کا حج پورا ہوگیا، اور منیٰ کے تین دن ہیں (گیارہ بارہ اور تیرہ ذی الحجہ) ، جو جلدی کرے اور دو دن کے بعد بارہ ذی الحجہ ہی کو چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں، اور جو تیسرے دن بھی رکا رہے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ، پھر آپ ﷺ نے ایک شخص کو اپنے پیچھے سوار کرلیا، وہ ان باتوں کا اعلان کر رہا تھا ١ ؎۔

Sufyan bin Bukair bin Ata said: "I heard Abdur-Rahman bin Yamur Dili say: I saw the Messenger of Allah ﷺ when he was standing at Arafat, and some people from Najd came to him and said: "O Messenger of Allah, what is Hajj?" He said: "Hajj is Arafah. Whoever comes before Fajr prayer on the night of Jam, he has completed his Hajj. The days at Mina are three. But whosoever hastens to leave in two days, there is no sin on him and whosoever stays on, there is no sin on him. Then he seated a man behind him on his mount and he started calling out these words." (Sahih) Another chain with similar wording. Muhammad bin Yahya said: I have not been shown any Hadith reported by Thawri more noble than it (i.e., this one).

Notes · وضاحت
١ ؎: حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی دسویں ذی الحجہ کے طلوع فجر سے پہلے ایک گھڑی کے لئے بھی عرفات کا وقوف پالے تو اس کا حج ہوگیا۔ عبدالرحمن بن یعمر دیلی ؓ کہتے ہیں کہ میں عرفات میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اتنے میں اہل نجد کے کچھ لوگ آپ کے پاس آئے، پھر انہوں نے اسی جیسی حدیث بیان کی۔ محمد بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں تو ثوری کی کوئی حدیث اس سے بہتر نہیں سمجھتا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحج ٦٩ (١٩٤٩)، سنن الترمذی/الحج ٥٧ (٨٨٩، ٨٩٠)، سنن النسائی/الحج ٢٠٣ (٣٠١٩)، ٢١١ (٣٠٤٧)، (تحفة الأشراف: ٩٧٣٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٠٩، ٣١٠، ٣٣٥)، سنن الدارمی/المناسک ٥٤ (١٩٢٩) (صحیح )
3016Sunan Ibne-Majah

ایسا شخص جو عرفات میں اتاریخ کو طلوع فجر سے قبل آجائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ أَنَّهُ حَجَّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ إِلَّا وَهُمْ بِجَمْعٍ، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَنْضَيْتُ رَاحِلَتِي، وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي، وَاللَّهِ إِنْ تَرَكْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ، فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ؟، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَهِدَ مَعَنَا الصَّلَاةَ وَأَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا، فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ، وَتَمَّ حَجُّهُ.

عروہ بن مضرس طائی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد میں حج کیا، تو اس وقت پہنچے جب لوگ مزدلفہ میں تھے، وہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی اونٹنی کو لاغر کردیا اور اپنے آپ کو تھکا ڈالا، اور قسم اللہ کی! میں نے کوئی ایسا ٹیلہ نہیں چھوڑا، جس پر نہ ٹھہرا ہوں، تو کیا میرا حج ہوگیا؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص ہمارے ساتھ نماز میں حاضر رہا ہو، اور عرفات میں ٹھہر کر دن یا رات میں لوٹے، تو اس نے اپنا میل کچیل دور کرلیا، اور اس کا حج پورا ہوگیا ١ ؎۔

It was narrated from Urwah bin Mudarris At-Tai that he performed Hajj during the time of the Messenger of Allah ﷺ , and he did not catch up with the people until they were at Jam (AIMuzdalifah). He said: "I came to the Prophet ﷺ and said: O Messenger of Allah, I have made my camel lean (because of the long journey) and I have worn myself out. By Allah, there is no sand hill on which I did not stand. Have I performed Hajj? The Prophet ﷺ said: Whoever atended the prayer (i.e., Fajr at Muzdalifah) with us and departed from Arafat, by night or day, may remove the dirt and has Completed his Hajj. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی حالت احرام میں پراگندہ رہنے کی مدت اس نے پوری کرلی، اب وہ اپنا سارا میل کچیل جو چھوڑ رکھا تھا دور کرسکتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحج ٦٩ (١٩٥٠)، سنن الترمذی/الحج ٥٧ (٨٩١)، سنن النسائی/الحج ٢١١ (٣٠٤٢)، (تحفة الأشراف: ٩٩٠٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٥، ٢٦١، ٢٦٢)، سنن الدارمی/المناسک ٥٤ (١٩٣٠) (صحیح )