Sunan Ibne-Majah 38

سنت کی پیروی کا بیان

38Sunan Ibne-Majah

اس شخص کا بیان جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث بیان کرے یہ جانتے ہوئے کہ یہ جھوٹ ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَهُوَ يُرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الْكَاذِبَيْنِ .

علی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص مجھ سے کوئی حدیث یہ جانتے ہوئے بیان کرے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹوں میں سے ایک ہے ١ ؎۔

It was narrated from ‘Ali that Prophet ﷺ said (s.a.w.w): “Whoever narrates a Hadith from me thinking it to be false, then he is one of the two liars.” (Either the one who invents the lie or the one who repeats it; both are liars).

Notes · وضاحت
١ ؎: الکاذبين تثنیہ کے ساتھ یعنی دو جھوٹے، دو جھوٹوں سے مراد ایک تو وہ شخص ہے جو جھوٹی حدیثیں گھڑتا ہے، دوسرا وہ شخص ہے جو ان کی روایت کرتا ہے، مطلب یہ ہے کہ روایت کرنے والا بھی گناہ میں گھڑنے والے کے ساتھ شریک ہوگا، اور الکاذبين جمع کے ساتھ بھی آیا ہے تو اس کا معنی یہ ہوگا کہ بہت سارے جھوٹے لوگوں میں سے ایک جھوٹا آدمی احادیث کا گھڑنے والا بھی ہوگا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٢١٢)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/العلم ٩ (٢٦٦٢)، مسند احمد (٥/١٤، ٢٠) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٤٠) (صحیح )