Sunan Ibne-Majah 29

سنت کی پیروی کا بیان

29Sunan Ibne-Majah

حدیث میں احتیاط اور محافظت کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَحِبْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، فَمَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَدِيثٍ وَاحِدٍ.

سائب بن یزید کہتے ہیں کہ میں سعد بن مالک ؓ کے ساتھ مدینہ سے مکہ تک گیا، لیکن راستے بھر میں نے آپ کو نبی اکرم ﷺ سے ایک حدیث بھی بیان کرتے ہوئے نہیں سنا۔

It was narrated that Sa’ib bin Yazid said: “I accompanied Sa’d bin Malikk from Al-Madinah to Makkah, and I did not hear him narrate a single Hadith from the Prophet ﷺ S.A.W.W. (Sahih)

Notes · وضاحت
اس کی وجہ وہی احتیاط ہے جو صحابہ کرام ؓ کی عادت تھی، تاہم وہ لوگوں کو مسائل بیان فرماتے اور ان کو وعظ و نصیحت فرماتے تھے اور یہ سب کچھ احادیث ہی سے ماخوذ ہوتا تھا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٣٨٥٥، ومصباح الزجاجة: ١٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد والسیر ٢٦ (٢٨٢٤)، سنن الدارمی/المقدمة ٢٨ (٢٨٦) (صحیح )