Sunan Ibne-Majah 2747

وراثت کا بیان

2747Sunan Ibne-Majah

حق ولاء فروخت کرنے اور ہبہ کرنے سے ممانعت۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حق ولاء (میراث) کو بیچنے اور اس کے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔

It was narrated that Ibn "Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade selling the right of inheritance or giving it away." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ولاء (میراث) ایک طرح کی رشتہ داری ہے اس کا بیچنا اور ہبہ کرنا کیونکر جائز ہوگا، جمہور علماء اور اہل حدیث کا یہی مذہب ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العتق ١٠ (٢٥٣٥)، الفرائض ٢١ (٦٧٥٦)، صحیح مسلم/العتق ٣ (١٥٠٦)، سنن ابی داود/الفرائض ١٤ (٢٩١٩)، سنن الترمذی/البیوع ٢٠، (١٢٣٦)، سنن النسائی/البیوع ٨٥ (٤٦٦٣)، (تحفة الأشراف: ٧١٥، ٧١٨٩)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/العتق والولاء ١٠ (٢٠)، مسند احمد (٣/٩، ٧٩، ١٠٧)، سنن الدارمی/البیوع ٣٦ (٢٦١٤) (صحیح )