Sunan Ibne-Majah 2740

وراثت کا بیان

2740Sunan Ibne-Majah

عصبات کامیراث۔

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْسِمُوا الْمَالَ بَيْنَ أَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ فَمَا تَرَكَتِ الْفَرَائِضُ فَلِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مال کو اللہ کی کتاب (قرآن) کے مطابق ذوی الفروض (میراث کے حصہ داروں) میں تقسیم کرو، پھر جو ان کے حصوں سے بچ رہے وہ اس مرد کا ہوگا جو میت کا زیادہ قریبی ہو ١ ؎۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Distribute wealth among those who are entitled to shares of inheritance, according to the Book of Allah, then whatever is left over goes to the nearest male relative. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: جیسے بھائی چچا کے بہ نسبت اور چچا زاد بھائی کی بہ نسبت اور بیٹا پوتے کی بہ نسبت میت سے زیادہ قریب ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الفرائض ٥ (٦٧٣٢)، صحیح مسلم/الفرائض ١ (١٦١٥)، سنن ابی داود/الفرائض ٧ (٢٨٩٨)، سنن الترمذی/الفرائض ٨ (٢٠٩٨)، (تحفة الأشراف: ٥٧٠٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٩٢، ٣١٣، ٣٢٥)، سنن الدارمی/الفرائض ٢٨ (٣٠٣٠) (صحیح )