Sunan Ibne-Majah 2733

وراثت کا بیان

2733Sunan Ibne-Majah

ولاء کی میراث۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ وَرْدَانَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ مَوْلًى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَعَ مِنْ نَخْلَةٍ فَمَاتَ وَتَرَكَ مَالًا وَلَمْ يَتْرُكْ وَلَدًا وَلَا حَمِيمًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْطُوا مِيرَاثَهُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ قَرْيَتِهِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا ایک غلام کھجور کے درخت پر سے گر کر مرگیا، اور کچھ مال چھوڑ گیا، اس نے کوئی اولاد یا رشتہ دار نہیں چھوڑا، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اس کی میراث اس کے گاؤں میں سے کسی کو دے دو ١ ؎۔

It was narrated from Aisha (RA) that the freed slave of the Prophet ﷺ fen from a palm tree and died. He left behind wealth but he had no child or close relative. The Prophet ﷺ said: "Give his legacy to a man from his village." (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ میراث رسول اکرم ﷺ کی تھی مگر انبیاء کسی کے وارث نہیں ہوتے اور نہ ان کا کوئی وارث ہوتا ہے اس لیے آپ نے میراث نہیں لی، بیت المال میں ایسی میراث رکھنے کا امام کو اختیار ہے، آپ نے یہی مناسب سمجھا کہ اس کی بستی والے اس کے مال سے فائدہ اٹھائیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الفرائض ٨ (٢٩٠٢)، سنن الترمذی/الفرائض ١٣ (٢١٠٥)، (تحفة الأشراف: ١٦٣٨١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٣٧، ١٧٤، ١٨١) (صحیح )