Sunan Ibne-Majah 2645

دیت کا بیان

2645Sunan Ibne-Majah

قاتل (مقتول کا) کا وارث نہیں بنے گا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْأَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْقَاتِلُ لَا يَرِثُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قاتل وارث نہیں ہوگا ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The killer does not inherit."

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اس کے جرم کی سزا ہے، اکثر لوگ اپنے مورث کو ترکہ پر قبضہ کرنے کے لیے مار ڈالتے ہیں، تو شریعت نے قاتل کو ترکہ ہی سے محروم کردیا تاکہ کوئی ایسا جرم نہ کرے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الفرائض ١٧ (٢١٠٩)، (تحفة الأشراف: ١٢٢٨٦) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٢٧٣٥) (صحیح )