ہمراہیوں کو پیچھے پیچھے چلانے کی کراہت کے بارے میں
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم إِذَا مَشَى مَشَى أَصْحَابُهُ أَمَامَهُ وَتَرَكُوا ظَهْرَهُ لِلْمَلَائِكَةِ.
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب چلتے تو صحابہ ؓ آپ کے آگے آگے چلتے اور آپ کی پیٹھ فرشتوں کے لیے چھوڑ دیتے۔
It was narrated that Jâbir bin ‘Abdullâh said: “When the Prophet ﷺ walked, his Companions would walk in front of him, and he would leave his back for the angels.”(Hasan)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٣١٢١، ومصباح الزجاجة: ٩٩)، مسند احمد (٣/٣٠٢، ٣٣٢) (صحیح )