Sunan Ibne-Majah 2243

تجارت ومعاملات کا بیان

2243Sunan Ibne-Majah

نفع ضمان کیساتھ مربوط ہے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَجُلًا اشْتَرَى عَبْدًا فَاسْتَغَلَّهُ ثُمَّ وَجَدَ بِهِ عَيْبًا فَرَدَّهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدِ اسْتَغَلَّ غُلَامِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک غلام خریدا، پھر اس سے مزدوری کرائی، بعد میں اسے اس میں کوئی عیب نظر آیا، اسے بیچنے والے کو واپس کردیا، بیچنے والے نے کہا: اللہ کے رسول! اس نے میرے غلام سے مزدوری کرائی ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ فائدہ اسے ضمانت کی وجہ سے ہے ١ ؎۔

It was narrated from Aisha (RA) that a man bought a slave and put him to work, then he found some defect in him, so he returned him. He (the seller) said: "O Messenger of Allah, he put my slave to work" The Messenger of Allah ﷺ said: A slaves earnings belong to his guarantor." (Daif)

Notes · وضاحت
١ ؎: تو وہ اجرت خریدنے والے ہی کا حق ہے، اس لئے کہ وہ اس غلام کا ضامن تھا اگر وہ غلام اس کے پاس مرجاتا تو کیا اس کو قیمت واپس کردیتا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/البیوع ٧٣ (٣٥١٠)، سنن الترمذی/البیوع ٥٣ (١٢٨٦ تعلیقاً )، (تحفة الأشراف: ١٧٢٤٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٨٠، ١١٦) (حسن) (سند میں مسلمہ بن خالد زنجی ضعیف راوی ہیں، لیکن شاہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: ١٣١٥ )