حلالہ کرنے والا اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ الْبَخْتَرِيِّ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، وَمُجالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْالْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ.
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حلالہ کرنے والے اور حلالہ کرانے والے پر لعنت کی ہے ١ ؎۔
It was narrated that ‘Ali said: “The Messenger of Allah ﷺ cursed the Muhallil and the Muhallal lahu.” (Da’if)
Notes · وضاحت
١ ؎: محلل (حلالہ کرنے والا) وہ شخص ہے جو طلاق دینے کی نیت سے مطلقہ ثلاثہ سے نکاح و مباشرت کرے اور محلل لہ (جس کے لیے حلالہ کیا جائے) سے پہلا شوہر مراد ہے جس نے تین طلاقیں دیں، یہ حدیث دلیل ہے کہ حلالہ کی نیت سے نکاح باطل اور حرام ہے کیونکہ لعنت حرام فعل ہی پر کی جاتی ہے، جمہور اس کی حرمت کے قائل ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/النکاح ١٥ (٢٠٧٦، ٢٠٧٧)، سنن الترمذی/النکاح ٢٧ (١١١٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٠٣٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٨٣، ٨٧، ١٠٧، ١٢١، ١٥٠، ١٥٨) (صحیح )