Sunan Ibne-Majah 1927

نکاح کا بیان

1927Sunan Ibne-Majah

عزل کا بیان

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاق الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں عزل کیا کرتے تھے، اور قرآن اترا کرتا تھا ١ ؎۔

It was narrated that Jabir said: "We used to practice coitus interruptus during the time of the Messenger of Allah ﷺ when the Quran was being revealed." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اگر عزل منع ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کی ممانعت نازل کردیتا، البتہ لونڈی سے اس کی اجازت کے بغیر بھی عزل درست ہے، اہل حدیث کا مذہب یہ ہے کہ عزل مکروہ ہے، لیکن حرام نہیں ہے، اور بہت صحابہ اور تابعین سے اس کی اجازت منقول ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/النکاح ٩٦ (٥٢٠٨)، صحیح مسلم/النکاح ٢٢ (١٤٤٠)، سنن الترمذی/النکاح ٣٨ (١١٣٧)، (تحفة الأشراف: ٢٤٦٨) (صحیح )