نکاح کی تشہیر
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الدُّفُّ، وَالصَّوْتُ فِي النِّكَاحِ.
محمد بن حاطب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے، اور اس کا اعلان کیا جائے ١ ؎۔
It was narrated from Muhammad bin Hatib that the Messenger of Allah ﷺ . ﷺ , Said.: "What differentiates between the lawful and the unlawful is (beating) the Daft and raising the voices (in song) at the time of marriage." (Hasan)
Notes · وضاحت
١ ؎: تاکہ سب لوگوں کو خبر ہوجائے کہ یہاں نکاح ہوا ہے، اب علماء کا اختلاف ہے کہ سوائے دف کے اور باجے بھی درست ہیں یا نہیں؟ جیسے طبلے سارنگی وغیرہ بعضوں نے دف کے سوا دوسرے سارے باجوں کو ناجائز رکھا ہے اور بعضوں نے شادی اور عید میں جائز رکھا ہے، اور وقتوں میں جائز نہیں رکھا۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/النکاح ٦ (١٠٨٨)، سنن النسائی/النکاح ٧٢ (٣٣٧١)، (تحفة الأشراف: ١١٢٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤١٨، ٤/٢٥٩) (حسن )