Sunan Ibne-Majah 142

سنت کی پیروی کا بیان

142Sunan Ibne-Majah

حضرت علی (رض) کے صاحبزادوں حس و حسین (رض) کے فضائل

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، نَبَّأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْحَسَنِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ ، قَالَ: وَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ .

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے حسن ؓ کے بارے میں فرمایا: اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر، اور اس سے بھی محبت کر جو اس سے محبت کرے ١ ؎۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ یہ فرما کر آپ ﷺ نے ان کو اپنے سینے سے لگا لیا۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said to Hasan: “O Allah, I love him, so love him and love those who love him.” He said: “And he hugged him to his chest.” (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: حسن ؓ سے محبت اور دوستی کا تقاضہ یہ ہے کہ ایک مسلمان نبی اکرم ﷺ کی سنت پر جان دے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٤٩ (٢١٢٢)، اللباس ٦٠ (٥٨٨٤)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٨ (٢٤٢١)، (تحفة الأشراف: ١٤٦٣٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٤٩، ٣٣١) (صحیح )