باب: رکوع میں دعا کا بیان۔
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا منصور بن معتمر نے بیان کیا، انہوں نے ابوالضحیٰ مسلم بن صبیح سے، انہوں نے مسروق سے، انہوں نے عائشہ (رض) سے، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ رکوع اور سجدہ میں سبحانک اللہم ربنا وبحمدک، اللہم اغفر لي پڑھا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي.
Narrated Aisha (RA): The Prophet ﷺ used to say in his bowing and prostrations, "Subhanaka-Allahumma Rabbana wa-bihamdika Allahumma-ighfirli. (I honor Allah from all what (unsuitable things) is ascribed to Him. O Allah Our Lord! And all the praises are for you. O Allah! Forgive me)."