ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر ایک کو دو کپڑے میسر ہیں؟ ۔
Abu Hurairah said; The Messenger of Allah ﷺ was asked shout the validity of prayer in a single garment. The prophet ﷺ said: Does every one of you has two garment?
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٤ (٣٥٨)، صحیح مسلم/الصلاة ٥٢ (٥١٥)، سنن النسائی/القبلہ ١٤ (٧٦٤)، (تحفة الأشراف: ١٣٢٣١)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٦٩ (١٠٤٧)، موطا امام مالک/صلاة الجماعة ٩ (٣٠)، مسند احمد (٢/٢٣٠، ٢٣٩، ٢٨٥، ٣٤٥، ٤٩٥، ٤٩٨، ٤٩٩، ٥٠١)، سنن الدارمی/الصلاة ٩٩ (١٤١٠) (صحیح )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے داہنے کنارے کو بائیں کندھے پر اور بائیں کنارے کو داہنے کندھے پر ڈال لے ۔
Abu Hurairah reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: if anyone prays in a single piece of cloth, he should cross the two ends.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٥ (٣٦٠)، (تحفة الأشراف: ١٤٢٥٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٥٥، ٢٦٦، ٤٢٧، ٥٢٠) (صحیح )
عمر بن ابی سلمہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اسے اس طرح لپیٹے ہوئے تھے کہ اس کا دایاں کنارہ بائیں کندھے پر اور بایاں کنارہ دائیں کندھے پر تھا۔
Umar bin Abu Salamah said: I saw the Messenger of Allah ﷺ praying girded with a single (piece of) cloth, place its two ends over his shoulders.
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٥٢ (٥١٧)، سنن الترمذی/الصلاة ١٤٢ (٣٣٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٦٨٢)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة ٤ (٣٥٥)، سنن النسائی/القبلة ١٤(٧٦٥)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٦٩ (١٠٤٩)، موطا امام مالک/صلاة الجماعة ٩ (٢٩)، مسند احمد (٤/ ٢٦، ٢٧) (صحیح )
طلق ؓ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے تو ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے نبی! ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے اپنا تہبند کھولا، اور اپنی چادر اور تہبند کو ایک کرلیا پھر آپ نے انہیں لپیٹ لیا، پھر کھڑے ہوئے، پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ ﷺ نے نماز پوری کرلی تو فرمایا: کیا تم میں سے ہر ایک کو دو کپڑے میسر ہیں؟ ۔
Narrated Talq ibn Ali al-Hanafi (RA) : We came to the Prophet ﷺ , and a man came and said: Prophet of Allah, what do you say if one prays in a single garment? The Messenger of Allah ﷺ then took off his wrapper and combined it with his sheet, and put it on them. He got up and the Prophet of Allah ﷺ led us in prayer. When he finished the prayer, he said: Does every one of you have two garments?
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٥٠٢٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٢) (صحیح )
سہل بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ نماز میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے اپنے تہبند تنگ ہونے کی وجہ سے گردنوں پر بچوں کی طرح باندھے ہوئے ہیں، تو ایک کہنے والے نے کہا: اے عورتوں کی جماعت! تم اپنے سر اس وقت تک نہ اٹھانا جب تک مرد نہ اٹھا لیں۔
Sahl bin Saad said: I saw the people tying their wrappers over their necks like children due to the narrowness of the wrappers behind the Messenger of Allah ﷺ during prayer. Someone said: Body of women, do not raise your heads until the men raise (their heads).
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٦ (٣٦٢)، والأذان ١٣٦ (٨١٤)، والعمل في الصلاة ١٤ (١٢١٥)، صحیح مسلم/الصلاة ٢٩ (٤٤١)، سنن النسائی/القبلة ١٦ (٧٦٧)، (تحفة الأشراف: ٤٦٨١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٣١) (صحیح )
سلمہ بن الاکوع ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں شکاری ہوں، کیا میں ایک کرتے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، اور اسے ٹانک لیا کرو، خواہ کسی کانٹے سے ہی سہی ۔
Narrated Salamah ibn al-Akwa (RA) : I said: Messenger of Allah, I am a man who goes out hunting; may I pray in a single shirt? He replied: Yes, but fasten it even if it should be with a thorn.
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/القبلة ١٥ (٧٦٦)، (تحفة الأشراف: ٤٥٣٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٤٩، ٥٤) (حسن )
عبدالرحمٰن بن ابی بکر کہتے ہیں جابر بن عبداللہ ؓ نے ایک کرتے میں ہماری امامت کی، ان کے جسم پر کوئی چادر نہ تھی، تو جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک کرتے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ١ ؎۔
Abdur-Rahman bin Abu Bakr reported on the authority of his father Jabir bin Abdullah led us in prayer in a single shirt, having no sheet upon him. When he finished the prayer he said: I witnesses the Messenger of Allah ﷺ praying in a shirt.
Notes · وضاحت
١ ؎: صحیحین میں ” ایک قمیص یا کرتا “ کی جگہ ” ایک کپڑا “ یا ” ایک تہبند “ کا لفظ ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: ٢٣٧٩)، وقد أخرجہ: وقد ورد بلفظ: ” ثوب واحد “ عند: صحیح البخاری/الصلاة ٣ (٣٥٣)، صحیح مسلم/الصلاة ٥٢ (٥١٨)، مسند احمد (٣/٢٩٣، ٢٩٤) (ضعیف) (عبدالرحمن بن أبی بکر ملی کی ضعیف ہیں، یہ حدیث صحیحین میں ” ایک کپڑا “ کے لفظ سے موجود ہے )
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ ؓ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: میں ایک غزوہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چلا (رات میں میں کسی غرض سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ) آپ ﷺ کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں، اس وقت میرے جسم پر صرف ایک چادر تھی، میں اس کے دائیں کنارے کو بائیں کندھے پر اور بائیں کو دائیں کندھے پر ڈالنے لگا تو وہ میرے لیے ناکافی ہوئی، البتہ اس میں کچھ گوٹ اور کناریاں لگی تھیں تو میں نے اسے الٹ لیا اور اس کے دونوں کناروں کو ادھر ادھر ڈال لیا اور گردن سے اسے روکے رکھا تاکہ گرنے نہ پائے، پھر میں آ کر رسول اللہ ﷺ کی بائیں طرف کھڑا ہوگیا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے گھما کر اپنی داہنی طرف کھڑا کرلیا۔ پھر ابن صخر ؓ آئے، وہ آپ ﷺ کی بائیں طرف کھڑے ہوگئے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے ہم دونوں کو پکڑ کر اپنے پیچھے کھڑا کردیا، مجھے آپ ﷺ کنکھیوں سے دیکھنے لگے، میں سمجھ نہیں پا رہا تھا (کہ آپ مجھ سے کیا کہنا چاہتے ہیں) ، پھر بات میری سمجھ میں آگئی، آپ ﷺ نے مجھے تہہ بند باندھنے کا اشارہ کیا، پھر جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: جابر!، میں نے کہا: اللہ کے رسول! فرمائیے، حاضر ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: جب چادر کشادہ ہو تو اس کے دونوں کناروں کو ادھر ادھر ڈال لو، اور جب تنگ ہو تو اسے اپنی کمر پر باندھ لیا کرو ۔
Ubadah bin al-Samit said: we came to Jabir bin Abdullah. He said: I (Jabir) accompanied the Messenger of Allah ﷺ in a battle. He got up to pray. I had a sheet of cloth upon me, and I began to cross both the ends, but they did not reach (my shoulders). It had fringes which I turned over and crossed the two ends, and bowed down retaining it with my neck lest it should fall down. Then I came and stood on the left side of the Messenger of Allah ﷺ . He then took and brought me around him and set me on his right side. Then Ibn Sakhr came and stood on his left side. he then took us with his both hands and made us stand behind him. The Messenger of Allah ﷺ began to look at me furtive glances, but I could not understand. When I understood, he hinted at me tie the wrapper. When the Messenger of Allah ﷺ finished the prayer, he said (to me): O Jabir. I said; Yes, Messenger of Allah. He said; if it (the sheet) is wide, cross both its ends (over the shoulders); if it is tight, tie it over your loins.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٢٣٦٠)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المسافرین ٢٦ (١٧٨٨)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٤٤ (٩٧٣)، مسند احمد (٣/٣٥١) (صحیح )
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جو شخص نماز میں غرور و تکبر کی وجہ سے اپنا تہہ بند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکائے گا تو اللہ تعالیٰ نہ اس کے لیے جنت حلال کرے گا، نہ اس پر دوزخ حرام کرے گا ؛ یا نہ اس کے گناہ بخشے گا اور نہ اسے برے کاموں سے بچائے گا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ایک جماعت نے عاصم کے واسطے سے ابن مسعود ؓ سے موقوفاً روایت کیا ہے، انہیں میں سے حماد بن سلمہ، حماد بن زید، ابوالاحوص اور ابومعاویہ ہیں۔
Ibn Umar reported the Messenger of Allah ﷺ as saying, or reported Umar as saying (the narrator is doubtful): if one of you has two (piece of) cloth, he should pray in them; if he has a single (piece of) cloth, he should use it as a wrapper, and should not hang it upon the shoulder like the Jews.
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: جا کر دوبارہ وضو کرو ، چناچہ وہ گیا اور اس نے (دوبارہ) وضو کیا، پھر آیا تو آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا: جا کر پھر سے وضو کرو ، چناچہ وہ پھر گیا اور تیسری بار وضو کیا، پھر آیا تو ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا بات ہے! آپ نے اسے وضو کرنے کا حکم دیا پھر آپ خاموش رہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: وہ اپنا تہہ بند ٹخنے سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا، اور اللہ تعالیٰ ٹخنے سے نیچے تہبند لٹکا کر نماز پڑھنے والے کی نماز قبول نہیں فرماتا ۔
Narrated Buraydah ibn al-Hasib: The Messenger of Allah ﷺ prohibited us to pray in a sheet of cloth without crossing both its ends, and he also prohibited us to pray in a wrapper without putting on a sheet.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، وأعاده في اللباس (رقم: ٤٠٨٦)، (تحفة الأشراف: ١٤٢٤١) (ضعیف) (اس کے راوی ابوجعفر مؤذن لین الحدیث ہیں )
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یا عمر ؓ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو چاہیئے کہ ان دونوں میں نماز پڑھے، اور اگر ایک ہی کپڑا ہو تو چاہیئے کہ اسے تہہ بند بنا لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لٹکائے ١ ؎۔
Narrated Abdullah ibn Masud (RA) : I heard the Messenger of Allah ﷺ say: He who lets his garment trail during prayer out of pride, Allah, the Almighty, has nothing to do with pardoning him and protecting him from Hell.
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس طرح نہ اوڑھے کہ اس کے دونوں کنارے دونوں طرف لٹکے ہوئے ہوں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٧٥٨٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/١٤٨) (صحیح )
بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسے لحاف میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے جس کے دائیں کنارے کو بائیں کندھے پر اور بائیں کنارے کو دائیں کندھے پر نہ ڈالا جاسکے، اور دوسری بات جس سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے یہ کہ تم پاجامہ میں نماز پڑھو اور تمہارے اوپر کوئی چادر نہ ہو۔
Abu Hurairah said: while a man was praying letting his lower garment trail, the Messenger of Allah ﷺ said to him: Go and perform ablution. He, therefore, went and performed ablution and then returned. He (the prophet) again said: Go and perform ablution. He again went, performed ablution and returned. A man said to him (the prophet): Messenger of Allah, why did you order him to perform ablution? He said: he was praying with lower garment trailing, and does not accept the prayer of a man who lets his lower garment trail.
ام حرام والدہ محمد بن زید سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے پوچھا: عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے؟ تو انہوں نے کہا: وہ اوڑھنی اور ایک ایسے لمبے کرتے میں نماز پڑھے جو اس کے دونوں قدموں کے اوپری حصہ کو چھپالے۔
Zaid bin Qunfudh said that his mother asked Umm Salamah (RA) : In how many clothes should a woman pray? She replied; she would pray wearing a veil and a long shirt which covers the surface of her feet.
Takhrij · تخریج
تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٨٢٩١)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/صلاة الجماعة ١٠(٣٦) (ضعیف موقوف) (محمد بن زید بن قنفذ کی ماں أم حرام مجہول ہیں )
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: کیا عورت کرتہ اور اوڑھنی میں جب کہ وہ ازار (تہبند) نہ پہنے ہو، نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: (پڑھ سکتی ہے) جب کرتہ اتنا لمبا ہو کہ اس کے دونوں قدموں کے اوپری حصہ کو ڈھانپ لے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو مالک بن انس، بکر بن مضر، حفص بن غیاث، اسماعیل بن جعفر، ابن ابی ذئب اور ابن اسحاق نے محمد بن زید سے، محمد بن زید نے اپنی والدہ سے، اور محمد بن زید کی والدہ نے ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت کیا ہے، لیکن ان میں سے کسی نے بھی نبی اکرم ﷺ کا ذکر نہیں کیا ہے، بلکہ ام سلمہ ؓ پر ہی اسے موقوف کردیا ہے۔
Umm Salamah said that she asked the prophet ﷺ ; Can a woman pray in a shirt and veil without wearing a lower garment? He replied: if the shirt is ample and covers the surface of her feet. Abu Dawud said: This tradition has been transmitted by Malik bin Anas, Bakr bin Mudar, Hafs bin Ghiyaht, Ismail bin Jafar, Ibn Abu Dhib, and Ibn Ishaq from Muhammad bin Zaid on the authority of his mother who narrated from Umm Salamah. None of these narrators mention the name of the Prophet ﷺ . They reported it directly from Umm Salamah.
Takhrij · تخریج
انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: ١٨٢٩١) (ضعیف) (مذکورہ سبب سے یہ مرفوع حدیث بھی ضعیف ہے )
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بالغہ عورت کی نماز بغیر اوڑھنی کے اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے سعید بن ابی عروبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حسن بصری سے، حسن بصری نے نبی اکرم ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Prophet ﷺ said: Allah does not accept the prayer of a woman who has reached puberty unless she wears a veil. Abu Dawud said: This tradition has been narrated by Sa;id bin Abi Arubah from Qatadah on the authority of al-Hasan from the Prophet ﷺ .
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة ١٦٠ (٣٧٧)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١٣٢ (٦٥٥)، (تحفة الأشراف: ١٧٨٤٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٥٠، ٢١٨، ٢٥٩) (صحیح )
محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ طلحہ ؓ کی والدہ صفیہ ؓ کے پاس گئیں اور ان کی لڑکیوں کو دیکھا تو کہا کہ (ایک بار) رسول اللہ ﷺ تشریف لائے، میرے حجرے میں ایک لڑکی موجود تھی، آپ ﷺ نے اپنی لنگی مجھے دی اور کہا: اسے پھاڑ کر دو ٹکڑے کرلو، ایک ٹکڑا اس لڑکی کو دے دو، اور دوسرا ٹکڑا اس لڑکی کو دے دو جو ام سلمہ ؓ کے ہاں ہے، اس لیے کہ میرا خیال ہے کہ وہ بالغ ہوچکی ہے، یا میرا خیال ہے کہ وہ دونوں بالغ ہوچکی ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے اسی طرح ہشام نے ابن سیرین سے روایت کیا ہے۔
Muhammad said: Aisha (RA) came to Sufiyyah Umm Talhat al-Talhat and seeing her daughter she said: The Messenger of Allah ﷺ entered (into the house) and there was a girl in my apartment. He gave his lower garment (wrapper) to me and said; tear it into two pieces and give one-half to this (girl) and the other half to the girl with Umm Salamah. I think she has reached puberty, or (he said) I think have reached puberty. Abu Dawud said: Hisham has narrated it similarly from Muhammad bin sirin.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٧٥٨٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٩٦، ٢٣٨) (ضعیف) (ابن سیرین اور عائشہ ؓ کے درمیان انقطاع ہے )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں سدل ١ ؎ کرنے اور آدمی کو منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے عسل نے عطاء سے، عطاء نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے نماز میں سدل کرنے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ forbade trailing garments during prayer and that a man should cover his mouth. Abu Dawud said: This tradition has also been narrated by Isi on the authority of Ata from Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ forbade trailing garments during prayer.
Notes · وضاحت
١ ؎: سدل یہ ہے کہ کپڑے کے دونوں کنارے دونوں مونڈھوں پر ڈالے بغیر یوں ہی نیچے کی جانب لٹکتا چھوڑ دیا جائے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٤١٧٨)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة ١٦١ (٣٧٨)، مسند احمد (٢/٢٩٥، ٣٤٥)، سنن الدارمی/الصلاة ١٠٤ (١٤١٩) (حسن )