مصافحہ کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا جَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ، قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ جَاءَكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، وَهُمْ أَوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالْمُصَافَحَةِ.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ جب یمن کے لوگ آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس یمن کے لوگ آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مصافحہ کرنا شروع کیا ۔
Narrated Anas ibn Malik: When the people of the Yemen came, the Messenger of Allah ﷺ said: The people of the Yemen have come to you and they are first to shake hands.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٦٢٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢١٢، ٢٥١) (صحیح) ( وهم أول من ... کا جملہ انس کا اپنا قول مدرج ہے )