Sunan Abu Dawood 4987

ادب کا بیان

4987Sunan Abu Dawood

عشاء کی نماز کا بیان

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْسِبُ أَحَدًا إِلَّا إِلَى الدِّينِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دین کے علاوہ کسی اور معاملے کی طرف کسی کی نسبت کرتے نہیں دیکھا ١ ؎۔

Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : I never heard the Messenger of Allah ﷺ attributing anyone to anything except to religion.

Notes · وضاحت
١ ؎: امام منذری کہتے ہیں کہ شاید ابوداود نے اس باب میں اس حدیث کو اس لیے داخل کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ لوگوں کو صرف دین کی طرف منسوب کرتے تھے، تاکہ اس حدیث کے ذریعہ سے لوگوں کو اس بات کی طرف رہنمائی کریں کہ کتاب وسنت میں وارد الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے، اور لوگوں کو جاہلی الفاظ و عبارات کے استعمال سے روکیں جیسا کہ نبی اکرم ﷺ نے لفظ عتمہ کی جگہ عشاء کا استعمال کیا اور یہ حدیث منقطع ہے، زید بن اسلم نے عائشہ ؓ سے نہیں سنا ہے۔ (عون المعبود ١٣/٢٢٧ )
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٦٠٨٨) (ضعیف الإسناد )