Sunan Abu Dawood 4668

سنت کا بیان

4668Sunan Abu Dawood

انبیاء میں بعض کو بعض پر فضیلت دینے کا بیان

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُخَيِّرُوا بَيْنَ الْأَنْبِيَاءِ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: نبیوں کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو ١ ؎۔

Abu Saeed Al-Khudri reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: Do not distinguish between the Prophets.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس کے یہ معنی نہیں کہ انبیاء فضیلت میں برابر ہیں، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اپنی طرف سے ایسا مت کرو، یا مطلب یہ ہے کہ ایک کو دوسرے پر ایسی فضیلت نہ دو کہ دوسرے کی تنقیص لازم آئے، یا یہ ہے کہ نفس نبوت میں سب برابر ہیں، خصائص اور فضائل میں ایک دوسرے پر فوقیت رکھتے ہیں، جیسا کہ اللہ نے فرمایا: تلک الرسل فضلنا بعضهم على بعض۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الخصومات ٤ (٢٤١٢)، الأنبیاء ٢٥ (٣٣٩٨)، الدیات ٣٢ (٦٩١٧)، صحیح مسلم/الفضائل (٢٣٧٤)، (تحفة الأشراف: ٤٤٠٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣١، ٣٣، ٤٠) (صحیح )