Sunan Abu Dawood 3084

محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء

3084Sunan Abu Dawood

امام یا کسی اور شخص کے لئے زمین کو روک لینا (یعنی اس زمین کی گھاس اور پانی وغیرہ لینے سے روک دے)

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. حمَى النَّقِيعَ، وَقَالَ: لَا حِمَى إِلَّا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.

صعب بن جثامہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے نقیع کو چراگاہ بنایا، اور فرمایا: اللہ کے سوا کسی اور کے لیے چراگاہ نہیں ہے ١ ؎۔

Narrated As-Sab ibn Jaththamah (RA) : The Prophet ﷺ protected Naqi and said: There is no (permission for) protected land except for Allah Most High.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی حکومت کے مویشی جیسے جہاد سے یا زکاۃ میں حاصل ہونے والے جانوروں کے لیے چراگاہ کو خاص کرنا جائز ہے، اور عام آدمی کسی جگہ یا چشمہ وغیرہ کو اپنے ذاتی استعمال کے لیے روک لے تو یہ صحیح نہیں ہے، یہ حکم ایسی زمینوں کا ہے جو کسی خاص آدمی کی ملکیت اور قبضے میں نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ٤٩٤١) (حسن )