Sunan Abu Dawood 2955

محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء

2955Sunan Abu Dawood

مسلمانوں کے بچوں کو حصہ دینا

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَكَ كَلًّا فَإِلَيْنَا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو مال چھوڑ کر جائے تو وہ اس کے وارثوں کا ہے، اور جو عیال چھوڑ کر مرجائے تو ان کی پرورش ہمارے ذمہ ہے ۔

Narrated Abu Hurairah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ as saying: If anyone leaves property, it goes to his heirs. And if anyone leaves dependents (without resources), they come to us.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/ الاستقراض ١١ (٢٣٩٨)، الفرائض ٢٥ (٦٧٦٣)، صحیح مسلم/الفرائض ٤ (١٦١٩)، (تحفة الأشراف: ١٣٤١٠)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجنائز ٦٩ (٢٠١٩)، سنن النسائی/الجنائز ٦٧ (١٩٦٥)، سنن ابن ماجہ/الصدقات ١٣ (٢٤١٦) مسند احمد (٢/٢٩٠، ٤٥٣، ٤٥٥) (صحیح )