اگر کسی روزہ دار کی ولیمہ کی دعوت ہو
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ، فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ.
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے ہو تو اسے کہنا چاہیئے کہ میں روزے سے ہوں ۔
Abu Hurairah reported Messenger of Allah ﷺ as saying: When one of you is invited (to a meal), and he is fasting, he should say that he is fasting.
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/ الصیام ٢٨ (١١٥٠)، سنن الترمذی/الصوم ٦٤ (٧٨١)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٤٧ (١٧٥٠)، (تحفة الأشراف: ١٣٦٧١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٤٢)، دی/المناسک ٣١ (١٧٧٨) (صحیح )