مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَهُمْ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: شَهْرَا عِيدٍ لَا يَنْقُصَانِ: رَمَضَانُ وَذُو الْحِجَّةِ .
ابوبکرہ ؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: عید کے دونوں مہینے رمضان اور ذی الحجہ کم نہیں ہوتے ١ ؎۔
Narrated Abu Bakrah (RA) : The Prophet ﷺ as saying: The two months of Eid (festival), Ramadan and Dhu al-Hijjah, are not defective.
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی دونوں ایک ہی سال میں انتیس انتیس دن کے نہیں ہوتے، ایک اگر انتیس ہے تو دوسرا تیس کا ہوگا، ایک مفہوم یہ بتایا جاتا ہے کہ ثواب کے اعتبار سے کم نہیں ہوتے اگر انتیس دن کے ہوں تب بھی پورے مہینے کا ثواب ملے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ١٢(١٩١٢)، صحیح مسلم/الصوم ٧ (١٠٨٩)، سنن الترمذی/الصوم ٨ (٦٩٢)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٩ (١٦٥٩)، (تحفة الأشراف: ١١٦٧٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٨، ٤٧، ٥٠) (صحیح )