لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا مَآ اٰتٰھَا سَیَجْعَلُ اللہُ
بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا
Allah does not burden a soul beyond what He has given it. Soon, Allah will bring ease after hardship.
اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اتنا ہی جتنا اس نے اس کو دیا ہے، عنقریب اللہ تنگی کے بعد آسانی پیدا کر دے گا۔
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا
And put your trust in Allah, and Allah is sufficient as a Trustee.
اورآپ اللہ پر توکل کیجئے اور اللہ کافی ہے کارساز۔
وَكَفَىٰ بِاللَّهِ عَلِيمًا
And Allah is sufficient as a Knower.
اور کافی ہے اللہ سب کچھ جاننے والا۔
وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّهِ نَصِيرًا
And Allah is sufficient as a Protector, and Allah is sufficient as a Helper.
اور کافی ہے اللہ دوست اور کافی ہے اللہ مددگار۔
وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا
And your Lord is sufficient as a Guide and a Helper.
اور کافی ہے آپ کا رب ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا۔
[Al-Furqan:31]
[الفرقان:31]
فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
So Allah will soon be enough for you against them, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.
پس عنقریب ان کے مقابلے میں اللہ آپ کو کافی ہو جائے گا اور وہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
[Al-Baqarah:137]
[البقرة:137]
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
And I entrust my matter to Allah. Indeed, Allah is Seeing of His servants.
اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بے شک اللہ بندوں کوخوب دیکھنے والا ہے۔
[Al-Mu’min:44]
[المؤمن:44]
رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ
Our Lord, upon You we have relied, and to You we have returned, and to You is the destination.
اے ہمارے رب! تجھ ہی پر ہم نے توکل کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کیا اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے
[Al-Mumtahina:4]
[الممتحنة:4]
إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ مَا مِنْ دَآبَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
I have relied upon Allah, my Lord and your Lord. There is no creature but that He holds its forelock. Indeed, my Lord is on a straight path.
میں نے اللہ پر توکل کرلیا جو میرا رب ہے اور تمہارا رب بھی اور کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی پیشانی کو وہ پکڑے ہوئے نہ ہو ۔بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔
قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
Say, 'Never will we be struck except by what Allah has decreed for us; He is our Protector.' And upon Allah let the believers rely.
کہہ دیجئے ہمیں ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچے گا مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ،وہی ہمارا مولا ہے اور اللہ ہی پر مومنوں کوتوکل کرنا چاہیے۔
حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
Sufficient for us is Allah, and He is the best Disposer of affairs.
ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔
[Aal-e-Imran:173]
[آل عمران:173]
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
Allah is sufficient for me, there is no deity except Him. I have relied upon Him, and He is the Lord of the Great Throne.
اللہ مجھے کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میں نے توکل کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔
[At-Tawba:129]
[التوبة:129]
وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
And He is with you wherever you are, and Allah is Seeing of what you do.
اور جہاں کہیں بھی تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔
وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
And whoever relies upon Allah - then He is sufficient for him. Indeed, Allah will accomplish His purpose. Allah has set a measure for everything.
اور جو کوئی اللہ پر توکل کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ بے شک اللہ اپنے کام کو پورا کرنے والا ہے، یقینا اللہ نے ہر چیز کے لئے ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔
وَمَا مِنْ دَآبَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُبِينٍ
And there is no creature on earth but that upon Allah is its provision, and He knows its place of dwelling and place of storage. All is in a clear register.
اور زمین پرچلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمہ نہ ہو اور وہ اس کے ٹھکانے اور اس کے سونپے جانے کی جگہ کو جانتا ہے۔ سب کچھ ایک واضح کتاب میں درج ہے۔