اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ بِاَنِّیْ اَشْهَدُ اَنَّكَ اَنْتَ اللهُ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ وَ لَمْ یَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ
Allāhumma innī as’aluka bi annī ash-hadu annaka antAllāhu, lā ilāha illā Antal Aḥaduṣ Ṣamadul ladhī lam yalid wa lam yūlad wa lam yaku(n)l lahu kufuwan aḥadun.
O Allah, indeed I ask You, because I bear witness that indeed you are Allah, there is no true deity except You, the One, the Eternal Refuge, He neither begets nor is born, nor is there to Him any equivalent.
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تواکیلا، بے نیاز ہے، جس سے نہ کوئی پیدا ہوا اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے
Sunan al-Tirmidhī: 3475
سنن الترمذی: 3475 صحیح
Background & narration
Abdullāh bin Buraidah (r.a) reported that the Prophet (s.a.w) heard a man saying: O Allah, indeed I ask You, because I bear witness that indeed you are Allah, there is no true deity except You, the One, the Eternal Refuge, He neither begets nor is born, nor is there to Him any equivalent. The Prophet (s.a.w) said, ‘You have asked Allah (s.w.t) by His Greatest Name. When one supplicates by this Name He answers, and when one asks Him by this name, He grants.’ [Sunan al-Tirmidhī: 3475]
حضرت عبد اللہ بن بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دعا میں پکارتے ہوئے سنا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ بِاَنِّیْ اَشْھَدُ اَنَّکَ اَنْتَ اللهُ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ وَ لَمْ یَکُنْ لَهُ کُفُوًا اَحَدٌ۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تواکیلا، بے نیاز ہے، جس سے نہ کوئی پیدا ہوا اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس نے اللہ کے اس نام کے ساتھ دعا کی ہے جس کے ساتھ دعا کی جائے تو قبول کی جاتی ہے اور اگر سوال کیا جائے تو عطا کیا جاتا ہے۔ (سنن الترمذی: 3475) صحیح