54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsتفسیرِ عثمانی
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:40 in the Quran reader
اور ہم نے آسان کردیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ Open ayah 54:41 in the Quran reader
اور پہنچے فرعون والوں کے پاس ڈرانے والے5
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ Open ayah 54:42 in the Quran reader
جھٹلایا انہوں نے ہماری نشانیوں کو سب کو پھر پکڑا ہم نے ان کو پکڑنا زبردست کا قابو میں لے کر6
اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ Open ayah 54:43 in the Quran reader
اب تم میں جو منکر ہیں کیا یہ بہتر ہیں ان سب سے یا تمہارے لیے فارغ خطی لکھ دی گئی ورقوں میں
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ Open ayah 54:44 in the Quran reader
کیا کہتے ہیں ہم سب کا مجمع ہے بدلہ لینے والاف 7
سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ Open ayah 54:45 in the Quran reader
اب شکست کھائے گا یہ مجمع اور بھاگیں پیٹھ پھیر کر8
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ Open ayah 54:46 in the Quran reader
بلکہ قیامت ہے ان کے وعدہ کا وقت اور وہ گھڑی بڑی آفت ہے اور بہت کڑوی9
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍۘ Open ayah 54:47 in the Quran reader
جو لوگ گناہ گار ہیں غلطی میں پڑے ہیں اور سودا میں
یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ Open ayah 54:48 in the Quran reader
جس دن گھسیٹے جائیں گے آگ میں اوندھے منہ چکھو مزا آگ کا10
اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ Open ayah 54:49 in the Quran reader
ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر11
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ Open ayah 54:50 in the Quran reader
اور ہمارا کام تو یہی ایک دم کی بات ہے جیسے لپک نگاہ کی12
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:51 in the Quran reader
اور ہم برباد کرچکے ہیں تمہارے ساتھ والوں کو پھر ہے کوئی سوچنے والاف 1
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ Open ayah 54:52 in the Quran reader
اور جو چیز انہوں نے کی ہے لکھی گئی ورقوں میں2
وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ Open ayah 54:53 in the Quran reader
اور ہر چھوٹا اور بڑا لکھا جا چکا3
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ Open ayah 54:54 in the Quran reader
جو لوگ ڈرنے والے ہیں باغوں میں ہیں اور نہروں میں بیٹھے
فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ۠ Open ayah 54:55 in the Quran reader
سچی بیٹھک میں نزدیک بادشاہ کے جس کا سب پر قبضہ ہے4