80. Surah Abasa

عبسHe frowned · 42 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 80:37–42

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ Open ayah 80:37 in the Quran reader

ان میں سے ہر شخص کو اس دن اپنی ہی پڑی ہوگی۔

وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ Open ayah 80:38 in the Quran reader

کتنے چہرے اس دن (نور ایمان سے) روشن،

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ Open ayah 80:39 in the Quran reader

(اور خوشی سے) خنداں و شاداں ہوں گے۔

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ Open ayah 80:40 in the Quran reader

اور کتنے چہرے اس دن (کفر کی وجہ سے) خاک آلود ہوں گے۔

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ Open ayah 80:41 in the Quran reader

(اور) سیاہی چھائی ہوئی (ہو گی) ۔

اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ Open ayah 80:42 in the Quran reader

یہی لوگ ہوں گے جو (دنیا میں) کافر (اور) بدکار تھے۔

[10] یعنی اس دن ہر شخص کو اپنی نجات کی فکر پڑی ہوگی اور عزیز سا عزیز کسی کے کام نہ آئے گا اور نہ اس سے ہمدردی کرسکے گا۔