79. Surah An-Naazi'aat

النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 79:33–42

مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ Open ayah 79:33 in the Quran reader

(یہ سب) تمہارے اور تمہارے مویشیوں کی نفع رسانی کے لئے

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:34 in the Quran reader

پھر جب (قیامت کا) ہنگامہء عظیم برپا ہوگا۔

یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ Open ayah 79:35 in the Quran reader

(اور) جو کچھ آدمی نے (دنیا میں) کیا ہے اس دن وہ اس کو یاد کرے گا،

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى Open ayah 79:36 in the Quran reader

اور دوزخ ہر دیکھنے والے کے سامنے بےنقاب کردی جائے گی،

فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ Open ayah 79:37 in the Quran reader

تو جس نے (دنیا میں) سرکشی کی تھی۔

وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ Open ayah 79:38 in the Quran reader

اور دنیا کی زندگی کو (آخرت پر) مقدم رکھا تھا۔

فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:39 in the Quran reader

اس کا ٹھکانا تو بس دوزخ (ہی ہو) گا۔

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ Open ayah 79:40 in the Quran reader

اور جو اپنے رب کے حضور پیشی سے ڈرا تھا اور (اپنے) نفس کو (بری) خواہشات سے روکتا رہا تھا۔

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:41 in the Quran reader

تو یقینا جنت اس کا ٹھکانا ہوگا۔

یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ Open ayah 79:42 in the Quran reader

(اے پیغمبر، یہ منکرین) تم سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ (آخر) اس کا وقوع کب ہوگا ؟

[13] یعنی زمین کی ہر چیز اس بات کی شہادت دے رہی ہے کہ وہ بڑی حکمت کے ساتھ کسی نہ کسی مقصد کو پورا کرنے کے لئے بنائی گئی ہے پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ انسان کی زندگی کا کوئی مقصد نہ ہو اور وہ کھائے پیئے اور ختم ہوجائے۔
Ayahs 79:43–46

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ Open ayah 79:43 in the Quran reader

تو اس کے بیان (کرنے) سے تمہیں کیا سروکار ؟

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ Open ayah 79:44 in the Quran reader

اس کا علم تو تمہارے رب پر ختم ہے۔

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ Open ayah 79:45 in the Quran reader

تم بس خبردار کرنے والے ہو ہر اس شخص کو جو اس سے ڈرتا ہے۔

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ Open ayah 79:46 in the Quran reader

جس دن (یہ لوگ) اسے دیکھ لیں گے تو (ان کو ایسا معلوم ہوگا کہ) گویا (دنیا میں) یہ بس دن کے آخر پہر ٹھہرے یا اول پہر۔

[14] یعنی جب خود آپ کو اس کے وقت کا علم تعین کے ساتھ نہیں دیا گیا ہے تو آپ انہیں کیا بتائیں گے۔ لہذا آپ اس بحث میں نہ پڑیں۔