52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsتفسیر الکتاب
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ Open ayah 52:41 in the Quran reader
کیا ان کے پاس (علم) غیب ہے (جس کی بناء پر) یہ لکھ لیا کرتے ہیں ؟
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ Open ayah 52:42 in the Quran reader
کیا یہ (ہمارے پیغمبر کے ساتھ کچھ) برائی کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ تو (جان لیں کہ) اس برائی (کے وبال) میں خود (کافر) ہی گرفتارہوں گے۔
اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 52:43 in the Quran reader
کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی (اور) معبود ہے ؟ اللہ (کی ذات) پاک ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔
وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ Open ayah 52:44 in the Quran reader
اور اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا (بھی) دیکھ لیں تو کہہ دیں گے کہ یہ تو تہہ در تہہ (جما ہوا) بادل ہے۔
فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ Open ayah 52:45 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) ان لوگوں کو (ان کی حالت پر) چھوڑ دو یہاں تک کہ ان کو اپنے اس دن سے سابقہ پیش آجائے جس میں ان کے ہوش اڑ جائیں گے۔
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ Open ayah 52:46 in the Quran reader
اس دن ان کے مکر (و فریب) ان کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے اور نہ (کہیں سے) ان کو مدد ملے گی۔
وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 52:47 in the Quran reader
اور بیشک ان ظالموں کو اس (دن کے آنے) سے پہلے بھی (دنیا میں) عذاب (ہونے والا) ہے مگر ان میں سے اکثر جانتے نہیں۔
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 52:48 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو، تم ہماری آنکھوں کے سامنے (اور ہماری حفاظت میں) ہو۔ جس وقت اٹھا کرو اپنے رب کی حمد (وثنا) کے ساتھ اس کی تسبیح (وتقدیس) کیا کرو،
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ Open ayah 52:49 in the Quran reader
اور رات کے ایک حصے میں بھی اس کی تسبیح (وتقدیس) کیا کرو اور ستاروں (کے غروب ہونے) کے بعد بھی۔