35. Surah Faatir
فاطرThe Originator · 45 ayahsتفسیر الکتاب
اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا Open ayah 35:41 in the Quran reader
یہ حقیقت ہے کہ اللہ ہی آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ (کہیں اپنی جگہ سے) ٹل (نہ) جائیں۔ اور اگر (بالفرض) وہ ٹل جائیں تو اللہ کے بعد کوئی نہیں جو انہیں تھام سکے۔ بلاشبہ اللہ بڑا تحمل والا (اور) مغفرت والا ہے۔
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ مَّا زَادَهُمْ اِلَّا نُفُوْرَاۙ Open ayah 35:42 in the Quran reader
اور یہ (کفار) کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر ان کے پاس (اللہ کی طرف سے) کوئی خبردار کرنے والا آیا تو وہ ہر ایک امت سے بڑھ کر ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے۔ پھر جب خبردار کرنے والا ان کے پاس آگیا تو اس (کی آمد) سے ان کے اندر (حق سے) نفرت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ ہوا
اِ۟سْتِكْبَارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَكْرَ السَّیِّئِ١ؕ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا١ۚ۬ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحْوِیْلًا Open ayah 35:43 in the Quran reader
ملک میں اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے اور بری بری چالیں چلنے (کی وجہ سے) اور بری چال (الٹی) اپنے چلنے والے ہی پر پڑتی ہے۔ تو کیا (یہ لوگ) اس برتاؤ کے منتظر ہیں جو اگلے (کافر) لوگوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے ؟ (یہی بات ہے) تو (اے پیغمبر، ) تم اللہ کے دستور کو ہرگز بدلتا ہوا نہ پاؤ گے اور نہ کبھی اللہ کے دستور کو منتقل ہوتا ہوا پاؤ گے۔
اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعْجِزَهٗ مِنْ شَیْءٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا Open ayah 35:44 in the Quran reader
کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں کہ انہیں نظر آتا کہ جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا کیسا (برا) انجام ہوا حالانکہ بل بوتے میں (وہ لوگ) ان سے کہیں بڑھ کر تھے ؟ اور اللہ ایسا نہیں کہ کوئی بھی چیز اسے عاجز کرسکے، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ وہ بڑا علم والا (اور) بڑی قدرت والا ہے۔
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا۠ Open ayah 35:45 in the Quran reader
اگر وہ لوگوں کو ان کی بداعمالیوں کی پاداش میں پکڑتا تو روئے زمین پر کسی جاندار کو (باقی) نہ چھوڑتا۔ مگر وہ انہیں ایک مقررہ وقت تک کے لئے مہلت دے رہا ہے۔ پھر جب ان کا وقت آپہنچے گا تو (یاد رکھو، ) اللہ کی نگاہ میں ہیں اس کے سب بندے۔