34. Surah Saba
سبإSheba · 54 ayahsتفسیر الکتاب
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 34:41 in the Quran reader
وہ عرض کریں گے، '' (اے اللہ) پاک ہے تیری ذات، ہمارا کارساز تو ہے نہ کہ یہ لوگ، (دراصل یہ ہماری نہیں) بلکہ جنوں کی عبادت کیا کرتے تھے (اور) ان میں سے اکثر انہیں کے معتقد تھے۔
فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 34:42 in the Quran reader
تو (اس پر اللہ فرمائے گا کہ) آج تم میں سے کوئی کسی کو نہ تو نفع پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نقصان پہنچانے کا۔ اور ہم ظالموں سے کہینگے کہ (اب) چکھو (مزا اس) عذاب دوزخ (کا) جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ وَ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكٌ مُّفْتَرًى١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 34:43 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) جب ان (مشرکین) کو ہماری صاف صاف آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو یہ (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ یہ (شخص جو پیغمبری کا دعویٰ کرتا ہے) بس (ہم ہی جیسا) آدمی ہے (اور) چاہتا ہے کہ تم کو ان (معبودوں کی عبادت) سے روک دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے تھے۔ اور (قرآن کی نسبت) کہتے ہیں کہ یہ تو محض ایک گھڑا ہوا جھوٹ ہے۔ اور ان منکرین کے پاس جب حق بات آئی تو وہ اس کی نسبت کہنے لگے کہ یہ تو بس صریح جادو ہے۔
وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ Open ayah 34:44 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم نے ان لوگوں کو نہ (آسمانی) کتابیں دی تھیں جنہیں یہ پڑھتے (پڑھاتے) رہے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف (انکار و بدعملی کے نتائج سے) کوئی خبردار کرنے والا بھیجا تھا۔
وَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِیْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ Open ayah 34:45 in the Quran reader
اور ان سے پہلے لوگوں نے (بھی پیغمبروں کو) جھٹلایا تھا اور جو کچھ ہم نے ان لوگوں کو دیا تھا اس کے دسویں حصے کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں پھر (جب) انہوں نے ہمارے پیغمبروں کو جھٹلایا تو (دیکھ لو کہ) ہمارا عذاب (ان کے حق میں) کیسا (سخت) تھا۔
قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا١۫ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ لَّكُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ Open ayah 34:46 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ میں تم کو صرف ایک بات سمجھاتا ہوں کہ تم محض اللہ کے واسطے کھڑے ہوجاؤ، دو دو اور ایک ایک، پھر سوچو (تو تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ) تمہارے رفیق کو کوئی جنون نہیں۔ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تم کو خبردار کرنے والا ہے۔
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 34:47 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ اگر میں نے تم سے (تبلیغ رسالت پر) کوئی معاوضہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کا ہے۔ میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذمے ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 34:48 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ میرا رب حق کو (باطل کے سر پر) کھینچ مارتا ہے (اور وہ) غیب کی باتوں کو خوب جانتا ہے۔
قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ Open ayah 34:49 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ حق آگیا اور جھوٹ نہ کسی چیز کو پیدا کرے اور نہ پھیر کر لائے۔
قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَفْسِیْ١ۚ وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ Open ayah 34:50 in the Quran reader
(ان سے) کہو کہ اگر میں گمراہ ہوگیا ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ پر ہے اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اس سبب سے کہ میرا رب مجھے وحی بھیجتا ہے۔ بیشک وہ (سب کچھ) سنتا ہے (اور) قریب ہی ہے۔
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ Open ayah 34:51 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کاش تم (وہ وقت) دیکھو جب یہ (کافر قیامت کے دن) گھبرائے گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور (کسی طرف کو) بھاگ کر نہ جاسکیں گے اور قریب ہی سے پکڑ لئے جائیں گے۔
وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ Open ayah 34:52 in the Quran reader
اور (اس وقت یہ بےاختیار) بول اٹھیں گے کہ (اب) ہم اس (پیغمبر) پر ایمان لے آئے حالانکہ (اتنی) دور جگہ سے (ایمان) کیسے ان کے ہاتھ آسکتا ہے۔
وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 34:53 in the Quran reader
اور (ان کا حال یہ ہے کہ) پہلے اس سے انکار کرتے اور بےدیکھے بھالے دور ہی سے (اٹکل کے) تکے چلاتے رہے۔
وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ۠ Open ayah 34:54 in the Quran reader
اور (اب) ان میں اور ان کی آرزوؤں کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی جیسا کہ ان کے پیش رو ہم مشربوں کے ساتھ کیا جا چکا ہے۔ وہ بھی (ان ہی کی طرح) تردد میں ڈالنے والے شک میں (پڑے ہوئے) تھے۔