33. Surah Al-Ahzaab
الأحزابThe Clans · 73 ayahsتفسیر الکتاب
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ Open ayah 33:40 in the Quran reader
(لوگو، ) محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں۔ اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ Open ayah 33:41 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو۔
وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا Open ayah 33:42 in the Quran reader
اور صبح و شام اس کی تسبیح ( و تقدیس) کرتے رہو۔
هُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْكُمْ وَ مَلٰٓئِكَتُهٗ لِیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ كَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا Open ayah 33:43 in the Quran reader
وہی ہے جو تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں (کفر کی) تاریکیوں سے نکال کر (ایمان کی) روشنی میں لے جائے۔ اور وہ مومنوں کے لئے رحیم ہے۔
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا Open ayah 33:44 in the Quran reader
جس دن وہ اس سے ملیں گے ان کا استقبال سلام سے ہوگا (یعنی السلام علیکم) ، اور ان کے لئے اس نے بڑی عزت کا صلہ مہیا کر رکھا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ Open ayah 33:45 in the Quran reader
اے پیغمبر، ہم نے تم کو گواہی دینے والا، (ایمان و عمل صالح کے نتائج کی) خوشبخری دینے والا، (انکار و بدعملی کے نتائج سے) ڈرانے والا،
وَّ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا Open ayah 33:46 in the Quran reader
اللہ کے حکم سے اس کی طرف (لوگوں کو) بلانے والا اور (ہدایت کا) روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے۔
وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا Open ayah 33:47 in the Quran reader
اور خوشخبری سنا دو ایمان والوں کو (اس بات کی) کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے۔
وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰىهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا Open ayah 33:48 in the Quran reader
اور ہرگز کہا نہ مانو کفار و منافقین کا اور نہ ہی پروا کرو ان کی ایذا رسانی کی اور بھروسہ رکھو اللہ پر اور بس اللہ کار ساز ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَیْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّوْنَهَا١ۚ فَمَتِّعُوْهُنَّ وَ سَرِّحُوْهُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا Open ayah 33:49 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدت (واجب) نہیں جس کو تم شمار کرنے لگو۔ پس (ایسی صورت میں) انھیں کچھ دے دلا کر خوش اسلوبی سے رخصت کردو۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَیْكَ وَ بَنٰتِ عَمِّكَ وَ بَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَ بَنٰتِ خَالِكَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِیْ هَاجَرْنَ مَعَكَ١٘ وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَا١ۗ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ لِكَیْلَا یَكُوْنَ عَلَیْكَ حَرَجٌ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 33:50 in the Quran reader
اے پیغمبر، ہم نے حلال کردیں تمہارے لئے وہ بیویاں جن کے مہر تم نے ادا کئے ہیں اور وہ عورتیں بھی جو تمہاری مملوکہ ہیں، جنہیں اللہ نے غنیمت میں تم کو دلوا دی ہیں، اور تمہاری وہ چچا زاد، پھوپھی زاد، ماموں زاد، اور خالہ زاد بہنیں (بھی) جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہے اور وہ مومن عورت (بھی) جو (بلاعوض) اپنے آپ کو نبی کو دے دے بشرطیکہ نبی (بھی) اسے نکاح میں لینا چاہے۔ یہ رعایت خاص تمہارے لئے ہے، دوسرے مومنوں کے لئے نہیں، ہم کو وہ (حدود) معلوم ہیں جو ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں ان پر عائد کئے ہیں۔ (تمہارے لئے یہ خاص رعایت) اس لئے (کی گئی ہے) کہ تم پر (کسی طرح کی) تنگی نہ رہے، اور اللہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
تُرْجِیْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَ تُئْوِیْۤ اِلَیْكَ مَنْ تَشَآءُ١ؕ وَ مَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكَ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ تَقَرَّ اَعْیُنُهُنَّ وَ لَا یَحْزَنَّ وَ یَرْضَیْنَ بِمَاۤ اٰتَیْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَلِیْمًا Open ayah 33:51 in the Quran reader
(پھر دوسری رعایت یہ ہے کہ) اپنی بیویوں سے جس کو چاہو (اپنے سے) الگ رکھو اور جس کو چاہو اپنے پاس رکھو اور جن کو تم نے الگ کردیا تھا ان میں سے کسی کو پھر (اپنے پاس) بلوا لو تو (اس میں) تم پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ (اختیار تمہیں) اس لئے (دیا گیا) ہے کہ اس طرح زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ آزردہ خاطر نہ ہوں گی اور جو (کچھ بھی) تم ان کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی۔ اور جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے اللہ اس کو جانتا ہے اور اللہ جاننے والا اور بردبار ہے۔
لَا یَحِلُّ لَكَ النِّسَآءُ مِنْۢ بَعْدُ وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ رَّقِیْبًا۠ Open ayah 33:52 in the Quran reader
(اے پیغمبر) اس کے بعد تمہارے لئے (دوسری) عورتیں حلال نہیں اور نہ یہ (جائز ہے) کہ تم (موجودہ) بیویوں کی جگہ دوسری بیویاں لے آؤ خواہ ان (دوسریوں) کا حسن تمہیں کتنا ہی پسند (کیوں نہ) ہو، مگر جو تمہاری لونڈیاں ہیں (تو ان سے تمتع کی تمہیں اجازت ہے) ۔ اور (یاد رکھو کہ) اللہ ہر چیز پر نگراں ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ اِلٰى طَعَامٍ غَیْرَ نٰظِرِیْنَ اِنٰىهُ١ۙ وَ لٰكِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْكُمْ١٘ وَ اللّٰهُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّ١ؕ وَ اِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ١ؕ ذٰلِكُمْ اَطْهَرُ لِقُلُوْبِكُمْ وَ قُلُوْبِهِنَّ١ؕ وَ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَنْ تَنْكِحُوْۤا اَزْوَاجَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖۤ اَبَدًا١ؕ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمًا Open ayah 33:53 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر یہ کہ تم کو کھانے کے لئے (آنے کی) اجازت دی جائے نہ کہ اس کے پکنے کی راہ تکو۔ ہاں جب تم بلائے جاؤ تو (ضرور) جاؤ۔ پھر جب کھانا کھا چکو تو اٹھ کر چلے جاؤ اور باتوں میں نہ لگ جاؤ۔ اس بات سے پیغمبر کو تکلیف ہوتی ہے، وہ تمہارا لحاظ کرتے ہیں (اس لئے کچھ نہیں کہتے) لیکن اللہ حق (بات کے کہنے) میں (کسی کا) لحاظ نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبر کی بیویوں سے تمہیں کوئی چیز مانگنی ہو تو پردے کے باہر سے ان سے مانگو۔ اس سے تمہارے اور ان کے دل خوب پاک (صاف) رہیں گے۔ اور تمہیں جائز نہیں کہ تم اللہ کے رسول کو تکلیف دو اور نہ یہ (جائز ہے) کہ ان کے بعد ان کی بیوی سے کبھی بھی نکاح کرو۔ یہ اللہ کے نزدیک بڑا (سخت گناہ) ہے۔
اِنْ تُبْدُوْا شَیْئًا اَوْ تُخْفُوْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا Open ayah 33:54 in the Quran reader
اگر تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ کو تو ہر چیز کا علم ہے۔
لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَ لَا نِسَآئِهِنَّ وَ لَا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ١ۚ وَ اتَّقِیْنَ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا Open ayah 33:55 in the Quran reader
پیغمبر کی بیویوں پر کچھ گناہ نہیں کہ وہ اپنے باپوں اور بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجوں اور بھانجوں اور اپنی (میل جول کی) عورتوں اور اپنے لونڈی غلام کے سامنے ہوں۔ اور (اے پیغمبر، کی بیویو، ) اللہ سے ڈرتی رہو۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓئِكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا Open ayah 33:56 in the Quran reader
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ (پس) اے ایمان والو (تم بھی) پیغمبر پر درود وسلام بھیجتے رہو۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا Open ayah 33:57 in the Quran reader
بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت (دونوں) میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے۔
وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ Open ayah 33:58 in the Quran reader
اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بغیر اس کے کہ انہوں نے کچھ (قصور) کیا ہو (ناحق کی تہمت لگا کر) اذیت دیتے ہیں تو یہ لوگ بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ (اپنی گردن پر) لیتے ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 33:59 in the Quran reader
اے پیغمبر، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور ایمان والوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں۔ اس سے وہ جلد پہچان لی جائیں گی (کہ نیک بخت ہیں، ) اس لئے انھیں ستایا نہ جائے گا۔ اور اللہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ لَنُغْرِیَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوْنَكَ فِیْهَاۤ اِلَّا قَلِیْلًا٤ۖۛۚ Open ayah 33:60 in the Quran reader
اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں (بدنظری کا) روگ ہے اور وہ جو مدینے میں افواہیں پھیلایا کرتے ہیں، (اپنی حرکتوں سے) باز نہ آئے تو (اے پیغمبر، ) ہم تمہیں ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہ (مدینے میں) مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے
مَّلْعُوْنِیْنَ١ۛۚ اَیْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا Open ayah 33:61 in the Quran reader
(اور رہے بھی تو ہر طرف سے) پھٹکارے ہوئے، جہاں کہیں بھی ملیں گے پکڑے جائیں گے اور ان کے ٹکڑے اڑا دئیے جائیں گے۔
سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا Open ayah 33:62 in the Quran reader
اللہ کا (یہی) دستور رہا ہے ان لوگوں (کے معاملے) میں (بھی) جو پہلے ہو گزرے ہیں، اور (اے پیغمبر، ) تم اللہ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے۔
یَسْئَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوْنُ قَرِیْبًا Open ayah 33:63 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) لوگ تم سے قیامت کے بارے میں دریافت کرتے ہیں (کہ کب آئے گی) ۔ تم (ان سے) کہو کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کو ہے اور (اے پیغمبر، ) تمہیں کیا خبر، شاید قیامت قریب ہی آ لگی ہو۔
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ Open ayah 33:64 in the Quran reader
بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ۚ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۚ Open ayah 33:65 in the Quran reader
جس میں وہ ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے (اور) نہ کسی کو اپنا حمایتی (ہی) پائیں گے اور نہ مددگار۔
یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا Open ayah 33:66 in the Quran reader
(یہ) وہ دن ہوگا جب ان کے منہ (سیخ کباب کی طرح دوزخ کی) آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے۔ (اس وقت) وہ کہیں گے کہ کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی۔
وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا Open ayah 33:67 in the Quran reader
اور (یہ بھی) کہیں گے کہ اے ہمارے رب، ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کا کہنا مانا اور انہوں (ہی) نے ہمیں گمراہ (بھی) کیا۔
رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا۠ Open ayah 33:68 in the Quran reader
اے رب ہمارے، ان کو دوہرا عذاب دے اور ان پر بڑی (سے بڑی) لعنت کر۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوْا١ؕ وَ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ وَجِیْهًاؕ Open ayah 33:69 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، ان کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے (تہمت تراش کر) موسیٰ کو اذیت دی تھی تو اللہ نے اسے بری فرما دیا اس بات سے جو انہوں نے کہی تھی۔ اور وہ اللہ کے نزدیک (بڑا) باعزت تھا۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ Open ayah 33:70 in the Quran reader
(پس) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور سیدھی (سچی) بات کہو۔
یُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا Open ayah 33:71 in the Quran reader
(ایسا کرو گے تو) وہ تمہارے کام درست کر دے گا اور تمہارے گناہ معاف فرمائے گا۔ اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَةَ عَلَى السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الْجِبَالِ فَاَبَیْنَ اَنْ یَّحْمِلْنَهَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْاِنْسَانُ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوْمًا جَهُوْلًاۙ Open ayah 33:72 in the Quran reader
بیشک ہم نے اپنی امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کی تو انہوں نے اس کو اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے، مگر انسان نے اسے اٹھا لیا۔ اس میں شک نہیں کہ انسان بڑا ظالم اور جاہل ہے۔
لِّیُعَذِّبَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ وَ یَتُوْبَ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ Open ayah 33:73 in the Quran reader
(اس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی انجام یہ ہونا ہی تھا) کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو (ان کے کئے کی) سزا دے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کی توبہ قبول فرمائے اور اللہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔