17. Surah Al-Israa
الإسراءThe Night Journey · 111 ayahsتفسیر الکتاب
ذٰلِكَ مِمَّاۤ اَوْحٰۤى اِلَیْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ١ؕ وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتُلْقٰى فِیْ جَهَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا Open ayah 17:39 in the Quran reader
یہ باتیں (بھی) ان حکمت کی باتوں میں سے ہیں جو تمہارے رب نے تم پر وحی کی ہیں۔ اور (تمام باتوں کی جڑ یہ ہے کہ) اللہ کے ساتھ کوئی معبود نہ ٹھہراؤ ورنہ ملامت زدہ اور راندئہ (درگاہ) بنا کر جہنم میں جھونک دیئے جاؤ گے۔
اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا١ؕ اِنَّكُمْ لَتَقُوْلُوْنَ قَوْلًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 17:40 in the Quran reader
(کیسی عجیب بات ہے کہ) تمہارے رب نے تو تمہیں بیٹوں سے نوازا اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ! (افسوس تم پر ! ) بڑی ہی سخت بات (ہے جو) تم لوگ کہہ رہے ہو۔
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّكَّرُوْا١ؕ وَ مَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا نُفُوْرًا Open ayah 17:41 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے اس قرآن میں (مضمون توحید کو) طرح طرح سے بیان کیا ہے تاکہ (لوگ) اچھی طرح سمجھ لیں مگر (ہوا تو یہ ہوا کہ) اس سے ان کی نفرت اور زیادہ بڑھ گئی۔
قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا یَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِی الْعَرْشِ سَبِیْلًا Open ayah 17:42 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ اگر اللہ کے ساتھ اور معبود (بھی) ہوتے جیسا کہ یہ (مشرکین) کہتے ہیں تو وہ مالک عرش تک (پہنچنے کی) راہ ڈھونڈ لیتے۔
سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا Open ayah 17:43 in the Quran reader
یہ لوگ (اللہ کی نسبت) جو کچھ کہتے ہیں ان باتوں سے وہ پاک اور بالا تر ہے۔
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ١ؕ وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ وَ لٰكِنْ لَّا تَفْقَهُوْنَ تَسْبِیْحَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا Open ayah 17:44 in the Quran reader
ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ بھی ان میں (موجود) ہیں اس کی تسبیح (و تقدیس) میں لگے ہوئے ہیں اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد (وثنا) کے ساتھ اس کی تسبیح (و تقدیس) نہ کر رہی ہو مگر تم لوگ اس کی تسبیح (و تقدیس) کو نہیں سمجھتے۔ بلاشبہ وہ بڑا ہی بردبار اور درگزر کرنے والا ہے۔
وَ اِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَیْنَكَ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًاۙ Open ayah 17:45 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ حائل کردیتے ہیں
وَّ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِی الْقُرْاٰنِ وَحْدَهٗ وَلَّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ نُفُوْرًا Open ayah 17:46 in the Quran reader
اور ان کے دلوں پر غلاف ڈال دیتے ہیں کہ سمجھ کام نہیں دیتی، اور ان کے کانوں میں (ایک طرح کی) گرانی پیدا کردیتے ہیں (کہ کچھ سنائی نہیں دیتا) ۔ اور جب تم قرآن میں تن تنہا صرف اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہو تو وہ پیٹھ پھیر لیتے ہیں۔
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَسْتَمِعُوْنَ بِهٖۤ اِذْ یَسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ وَ اِذْ هُمْ نَجْوٰۤى اِذْ یَقُوْلُ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا Open ayah 17:47 in the Quran reader
ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے یہ لوگ اسے سنتے ہیں جب یہ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں اور جب یہ ظالم سرگوشیاں کرتے ہوئے (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ تم تو بس ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے چلے جا رہے ہو
اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا Open ayah 17:48 in the Quran reader
(تو ان کا یہ کہنا بھی ہمیں خوب معلوم ہے۔ اے پیغمبر) دیکھ لو، ان لوگوں نے تمہاری نسبت کیسی کیسی باتیں بنائی ہیں، تو (ان ہی باتوں کی وجہ سے) یہ لوگ گمراہ ہوئے پس اب (حق کا) راستہ نہیں پاسکتے۔
وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِیْدًا Open ayah 17:49 in the Quran reader
اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم (مرنے کے بعد گل سڑ کر) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم از سرنو پیدا کر کے اٹھا کھڑے کئے جائیں گے ؟
قُلْ كُوْنُوْا حِجَارَةً اَوْ حَدِیْدًاۙ Open ayah 17:50 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ تم (مرنے کے بعد) پتھر یا لوہا (بھی) ہوجاؤ
اَوْ خَلْقًا مِّمَّا یَكْبُرُ فِیْ صُدُوْرِكُمْ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُنَا١ؕ قُلِ الَّذِیْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ۚ فَسَیُنْغِضُوْنَ اِلَیْكَ رُءُوْسَهُمْ وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هُوَ١ؕ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ قَرِیْبًا Open ayah 17:51 in the Quran reader
یا کوئی اور چیز جو تمہارے خیال میں (زندگی کی صلاحیت سے) بعید تر ہو (تو بھی تم زندہ ہو کر رہو گے) ۔ اس پر (یہ لوگ تم سے) پوچھیں گے کہ (بھلا اس صورت میں) کون ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا ؟ تم کہو، وہی جس نے پہلی مرتبہ تمہیں پیدا کیا۔ اس پر یہ لوگ تمہارے آگے سر مٹکا مٹکا کر پوچھیں گے، (اچھا) تو ایسا کب ہوگا ؟ تم کہو، عجب نہیں کہ اس کا وقت قریب ہو۔
یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِیْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَ تَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا۠ Open ayah 17:52 in the Quran reader
جس روز اللہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کے حکم کی تعمیل کرو گے (یعنی) اس کی حمد کرتے ہوئے (قبروں سے) نکل آؤ گے اور خیال کرو گے کہ (اس حالت میں) تھوڑے ہی دنوں (پڑے) رہے۔
وَ قُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا Open ayah 17:53 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) میرے (فرماں بردار) بندوں سے کہہ دو کہ (مخالفین سے کوئی بات بھی کہیں تو) ایسی کہیں کہ وہ (اخلاق کے اعتبار سے) بہترین ہو۔ کیونکہ شیطان (سخت بات کہلوا کر) لوگوں میں فساد ڈلواتا ہے اور اس میں شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِكُمْ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یَرْحَمْكُمْ اَوْ اِنْ یَّشَاْ یُعَذِّبْكُمْ١ؕ وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا Open ayah 17:54 in the Quran reader
(لوگو، ) تمہارا رب تم سب کا حال خوب جانتا ہے۔ وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور چاہے تو تم کو عذاب دے۔ اور (اے پیغمبر، ) ہم نے تمہیں لوگوں پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے۔
وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰى بَعْضٍ وَّ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا Open ayah 17:55 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تمہارا رب خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ اور ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت دی اور ہم ہی نے داؤد کو زبور عطا کی تھی۔
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا یَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا Open ayah 17:56 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ تم اپنے خیال میں اللہ کے سوا جن (معبودوں) کو (کارساز) سمجھتے ہو انھیں (اپنی حاجتوں اور مشکلوں میں) پکار دیکھو۔ نہ تو وہ تم سے تکلیف کو دور کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ اس کے بدل ڈالنے کا۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰى رَبِّهِمُ الْوَسِیْلَةَ اَیُّهُمْ اَقْرَبُ وَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَهٗ وَ یَخَافُوْنَ عَذَابَهٗ١ؕ اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُوْرًا Open ayah 17:57 in the Quran reader
یہ لوگ جن کو پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کی طرف (پہنچنے کا) ذریعہ ڈھونڈ رہے ہیں کہ (دیکھیں) ان میں کون زیادہ مقرب بنتا ہے اور وہ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کے قابل۔
وَ اِنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوْهَا قَبْلَ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ اَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا Open ayah 17:58 in the Quran reader
اور (کفار کی) ایسی کوئی بستی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں (یا قیامت کے دن) اس کو (دوزخ کا) سخت عذاب نہ دیں۔ یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔
وَ مَا مَنَعَنَاۤ اَنْ نُّرْسِلَ بِالْاٰیٰتِ اِلَّاۤ اَنْ كَذَّبَ بِهَا الْاَوَّلُوْنَ١ؕ وَ اٰتَیْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوْا بِهَا١ؕ وَ مَا نُرْسِلُ بِالْاٰیٰتِ اِلَّا تَخْوِیْفًا Open ayah 17:59 in the Quran reader
اور ہم کو (فرمائشی) معجزوں کے بھیجنے سے (کوئی اور وجہ) مانع نہیں (ہوئی) مگر یہ کہ اگلے لوگوں نے ان کو جھٹلایا۔ چناچہ ہم نے (قوم) ثمود کو اونٹنی دی (جو کہ) بصیرت (کا ذریعہ) تھی لیکن انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا۔ اور (یہ جو) ہم معجزہ بھیجا کرتے ہیں تو صرف ڈرانے کی غرض سے۔
وَ اِذْ قُلْنَا لَكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ١ؕ وَ مَا جَعَلْنَا الرُّءْیَا الَّتِیْۤ اَرَیْنٰكَ اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِی الْقُرْاٰنِ١ؕ وَ نُخَوِّفُهُمْ١ۙ فَمَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا طُغْیَانًا كَبِیْرًا۠ Open ayah 17:60 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو کہ) جب ہم نے تم سے کہا تھا کہ تمہارے رب نے (اپنے احاطہ علم سے) لوگوں کو گھیر رکھا ہے اور رؤیا جو ہم نے تمہیں دکھائی تھی اسے ہم نے لوگوں (کے ایمان) کی آزمائش (کا ذریعہ) ٹھہرا دیا اور اس درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے۔ اور (باوجودیکہ) ہم لوگوں کو (طرح طرح سے) ڈراتے ہیں لیکن (ہمارا ڈرانا) ان کی سرکشی میں اضافہ ہی کئے جاتا ہے۔
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ قَالَ ءَاَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِیْنًاۚ Open ayah 17:61 in the Quran reader
اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہ کیا اور) کہا، '' کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے ؟ ''
قَالَ اَرَءَیْتَكَ هٰذَا الَّذِیْ كَرَّمْتَ عَلَیَّ١٘ لَئِنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّیَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 17:62 in the Quran reader
(اور پھر) بولا، '' بھلا دیکھ تو سہی کیا یہ اس قابل تھا کہ تو نے اسے مجھ پر فوقیت دی ؟ اگر تو مجھے روز قیامت تک کی مہلت دے تو میں اس کی (ساری) اولاد کو اپنے بس میں کرلوں گا، بجز ایک قدرے قلیل گروہ کے (جو مجھ سے بچ سکیں گے '' ) ۔
قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمْ جَزَآءً مَّوْفُوْرًا Open ayah 17:63 in the Quran reader
(اللہ نے) فرمایا، '' چل (دور ہو) ۔ ان میں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا تو تم سب کی سزا جہنم ہے (اور) سزا (بھی) پوری۔
وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَ اَجْلِبْ عَلَیْهِمْ بِخَیْلِكَ وَ رَجِلِكَ وَ شَارِكْهُمْ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ وَعِدْهُمْ١ؕ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا Open ayah 17:64 in the Quran reader
ان میں سے بس جس کو تو اپنی آواز سے بہکا سکتا ہے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے (سب) چڑھا لا اور ان کے ساتھ مال اور اولاد میں (اپنا) ساجھا لگا اور ان سے (جھوٹے جھوٹے) وعدے کر۔ اور شیطان تو لوگوں سے بس جھوٹے ہی وعدے کرتا ہے۔
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ وَكِیْلًا Open ayah 17:65 in the Quran reader
بیشک جو میرے (خاص) بندے ہیں ان پر تیرا قابو نہ چلے گا۔ اور (اے پیغمبر، ) کارسازی کے لئے تیرا رب کافی ہے ''۔
رَبُّكُمُ الَّذِیْ یُزْجِیْ لَكُمُ الْفُلْكَ فِی الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا Open ayah 17:66 in the Quran reader
(لوگو، ) تمہارا رب تو وہ ہے جو تمہارے لئے سمندر میں کشتی چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ بلاشبہ وہ تمہارے حق میں بڑی رحمت والا ہے۔
وَ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلَّاۤ اِیَّاهُ١ۚ فَلَمَّا نَجّٰىكُمْ اِلَى الْبَرِّ اَعْرَضْتُمْ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ كَفُوْرًا Open ayah 17:67 in the Quran reader
جب سمندر میں تم پر مصیبت آتی ہے تو جن معبودوں کو تم پکارا کرتے تھے وہ سب گم ہوجاتے ہیں مگر صرف ایک اللہ (کی یاد باقی رہ جاتی ہے) ۔ پھر جب وہ (مصیبت سے) نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم (اس سے) منہ موڑ لیتے ہو۔ (حقیقت یہ ہے کہ) انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔
اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ یُرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِیْلًاۙ Open ayah 17:68 in the Quran reader
کیا تم اس بات سے بےفکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی کی طرف (لے جا کر زمین میں) دھنسا دے یا تم پر کوئی تند ہوا بھیج دے پھر تم کسی کو اپنا مددگار نہ پاؤ ؟
اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَكُمْ فِیْهِ تَارَةً اُخْرٰى فَیُرْسِلَ عَلَیْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّیْحِ فَیُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْ١ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَیْنَا بِهٖ تَبِیْعًا Open ayah 17:69 in the Quran reader
یا تم اس بات سے بےفکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں لوٹا کر دوبارہ اسی (سمندر) میں لے جائے اور تمہاری ناشکری کے بدلے تم پر سخت طوفانی ہوا بھیج کر تمہیں غرق کردے اور تم کو اس بات پر ہمارا کوئی پیچھا کرنے والا نہ ملے ؟
وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِیْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا۠ Open ayah 17:70 in the Quran reader
اور البتہ ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور خشکی اور تری (دونوں) میں اسے سواریاں دیں اور ستھری چیزوں سے رزق دیا اور جتنی مخلوقات ہم نے پیدا کی ہیں ان میں سے اکثر پر اسے برتری دی۔
یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْ١ۚ فَمَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ فَاُولٰٓئِكَ یَقْرَءُوْنَ كِتٰبَهُمْ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا Open ayah 17:71 in the Quran reader
(اور بڑی برتری تو اس دن کی ہے) جس دن ہم تمام انسانوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے (اور اپنے حضور جمع کریں گے) ۔ پھر جس کسی کو اس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا گیا تو ایسے لوگ اپنا نامہ اعمال پڑھنے لگیں گے اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہ ہوگا۔
وَ مَنْ كَانَ فِیْ هٰذِهٖۤ اَعْمٰى فَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَ اَضَلُّ سَبِیْلًا Open ayah 17:72 in the Quran reader
اور جو اس دنیا میں (دیدہ و دانستہ) اندھا بنا رہا تو وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور راہ (نجات) سے بالکل بھٹکا ہوا۔
وَ اِنْ كَادُوْا لَیَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ لِتَفْتَرِیَ عَلَیْنَا غَیْرَهٗ١ۖۗ وَ اِذًا لَّاتَّخَذُوْكَ خَلِیْلًا Open ayah 17:73 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ان لوگوں نے تو اس میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی تھی کہ تمہیں بہکا کر اس (کلام کی تبلیغ) سے باز رکھیں جو ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے تاکہ تم اس کی جگہ دوسری باتیں ہم پر گھڑو۔ اور اگر تم ایسا کرتے تو یہ لوگ (خوش ہو کر) ضرور تمہیں (اپنا) دوست بنا لیتے۔
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ ثَبَّتْنٰكَ لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَیْهِمْ شَیْئًا قَلِیْلًاۗۙ Open ayah 17:74 in the Quran reader
اور اگر ہم نے تمہیں ثابت قدم نہ رکھا ہوتا تو ضرور تم ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک جاتے۔
اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَیٰوةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَیْنَا نَصِیْرًا Open ayah 17:75 in the Quran reader
(اور) اگر ایسا ہوتا تو ہم زندگی میں بھی تمہیں دوہرے (عذاب کا مزا) چکھاتے اور موت کے بعد بھی دوہرے (عذاب کا) ، پھر تم ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ پاتے۔
وَ اِنْ كَادُوْا لَیَسْتَفِزُّوْنَكَ مِنَ الْاَرْضِ لِیُخْرِجُوْكَ مِنْهَا وَ اِذًا لَّا یَلْبَثُوْنَ خِلٰفَكَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 17:76 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) یہ لوگ تو تم کو سرزمین (مکہ) سے دل برداشتہ کر ہی چلے تھے تاکہ تم کو یہاں سے نکال باہر کریں اور اگر ایسا ہوتا تو تمہارے بعد یہ خود بھی (یہاں) کم ہی ٹھہر سکتے۔
سُنَّةَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَ لَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیْلًا۠ Open ayah 17:77 in the Quran reader
ہم تم سے پہلے جو پیغمبر بھیج چکے ہیں ان کے بارے میں (ہمارا) ایسا ہی دستور رہا ہے اور تم ہمارے دستور میں کوئی تبدیلی نہ پاؤگے۔
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّیْلِ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ١ؕ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا Open ayah 17:78 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) نماز قائم کرو سورج کے ڈھلنے کے وقت سے لے کر رات کے اندھیرے تک اور نماز صبح (کا بھی التزام کرو) ۔ بلاشبہ صبح کی نماز (فرشتوں کے) حاضر ہونے کا وقت ہے۔