15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsتفسیر الکتاب
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ Open ayah 15:79 in the Quran reader
تو ان سے (بھی) ہم نے (نافرمانی کا) بدلہ لیا اور دونوں بستیاں کھلے راستے پر (واقع) ہیں۔
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 15:80 in the Quran reader
اور (اسی طرح) حجر کے لوگوں نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 15:81 in the Quran reader
اور (باوجودیکہ) ہم نے انھیں اپنی نشانیاں دکھائیں (مگر) پھر بھی وہ ان سے روگردانی کرتے رہے۔
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:82 in the Quran reader
وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے کہ (ان میں) امن وچین سے رہیں۔
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 15:83 in the Quran reader
تو ان کو بھی ایک چنگھاڑنے صبح ہوتے ہوئے آلیا
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ Open ayah 15:84 in the Quran reader
اور جو کچھ انہوں نے (اپنی سعی و عمل سے) کمایا تھا وہ کچھ بھی ان کے کام نہ آیا۔
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ Open ayah 15:85 in the Quran reader
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے نہیں پیدا کیا ہے مگر حق کے ساتھ، اور قیامت یقینا آنے والی ہے۔ پس (اے پیغمبر، مخالفوں کی مخالفتوں کو) حسن و خوبی کے ساتھ درگزر کرو۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 15:86 in the Quran reader
یقینا تمہارا رب (سب کا) خالق ہے (اور سب کچھ) جانتا ہے۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ Open ayah 15:87 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم نے تمہیں سات آیتیں دی ہیں جو (نماز میں) دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظیم (عطا کیا ہے۔ )
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 15:88 in the Quran reader
اور تم آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھو اس (متاع دنیا) کی طرف جن سے ہم نے مختلف لوگوں کو بہرہ مند کیا ہے اور نہ ان (کے حال) پر غم کھاؤ اور (انہیں چھوڑ کر) مومنوں کی طرف جھکو
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ Open ayah 15:89 in the Quran reader
اور اعلان کردو کہ میں تو (انکار و بدعملی کے نتائج سے) کھلم کھلا خبردار کرنے والا ہوں۔
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ Open ayah 15:90 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ہم نے اسی طرح یہ کلام تم پر نازل کیا ہے) جس طرح ان لوگوں پر (اپنا کلام) نازل کیا تھا جنہوں نے (دین حق کے) ٹکڑے ٹکڑے کردیئے
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ Open ayah 15:91 in the Quran reader
اور (اپنے) قرآن کو پارہ پارہ کردیا
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:92 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ) قسم ہے تمہارے رب کی ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے۔
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 15:93 in the Quran reader
(ان کاموں کے بارے میں) جو وہ کرتے رہے
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 15:94 in the Quran reader
پس تمہیں جو حکم دیا گیا ہے اسے صاف صاف سنا دو اور مشرکین کی مطلق پروا نہ کرو۔
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ Open ayah 15:95 in the Quran reader
ہم تمہاری طرف سے ان مذاق اڑانے والوں (کی خبر لینے) کے لئے کافی ہیں
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:96 in the Quran reader
جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود قرار دیتے ہیں۔ عنقریب انھیں معلوم ہوجائے گا (کہ حقیقت حال کیا تھی) ۔
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 15:97 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم جانتے ہیں کہ (مشرکین) جیسی جیسی باتیں کہتے ہیں ان کی وجہ سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ Open ayah 15:98 in the Quran reader
تو (اس کا علاج یہ ہے کہ) تم اپنے رب کی حمد (و ثنا) کے ساتھ اس کی تسبیح (و تقدیس) کرتے رہو اور اس کی جناب میں سجدے کرو
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ Open ayah 15:99 in the Quran reader
اور مرتے دم تک اپنے رب کی بندگی میں لگے رہو۔