13. Surah Ar-Ra'd

الرعدThe Thunder · 43 ayahsتفسیر الکتاب

Ayah 13:41

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 13:41 in the Quran reader

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہم زمین ہر چہار طرف سے برابر کم کرتے چلے آ رہے ہیں ؟ اور اللہ (جو چاہتا ہے) حکم دیتا ہے کوئی اس کے حکم کو ٹالنے والا نہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔

[30] یعنی کفار کی عملداری بہ سبب کثرت فتوحات اسلامیہ روز بروز گھٹتی چلی جا رہی ہے سو یہ بھی ایک قسم کا عذاب ہے جو مقدمہ ہے اصلی عذاب کا۔
Ayah 13:42

وَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ Open ayah 13:42 in the Quran reader

اور جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں وہ بھی (دعوت حق کے مقابلے میں بڑی بڑی) چالیں چل چکے ہیں مگر (فیصلہ کن) چال تو پوری کی پوری اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہر شخص کیا کچھ کمائی کررہا ہے اور عنقریب کافروں کو معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے۔

[31] یعنی جنت۔
Ayah 13:43

وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ Open ayah 13:43 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) یہ کافر کہتے ہیں کہ تم (اللہ کے) رسول نہیں ہو۔ تم (ان سے) کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی ہی کافی ہے اور ان کی (گواہی) جن کے پاس (آسمانی) کتابوں کا علم ہے۔

[32] اللہ کی گواہی تو وہ ہوئی جو آپ کی امانت سے، دیانت سے، صداقت سے، پاکبازی و پارسائی سے، غرض آپ کی عملی زندگی کے گوشے گوشے سے ظاہر ہو رہی تھی اور اہل کتاب کی گواہی سے اشارہ ان اہل کتاب کے علماء کی طرف ہے جو ان پیش گوئیوں اور بشارتوں کو جو آپ کے متعلق کتب سابقہ میں موجود تھیں دیکھ کر ایمان لائے تھے۔